Share this link via
Personality Websites!
کیا مراد لیا ہے ؟ یہ وضاحت ہم سُن چکے ، آج سورۂ وَالضّحٰی کی تیسری آیتِ کریمہ ہمارا موضوع ( Topic ) ہے اور یہ آیتِ کریمہ ان 2 قَسْموں کا جوابِ قَسَم ہے۔ یعنی وہ 2 قَسْمَیْں جو اللہ پاک نے ارشاد فرمائیں ، وہ کیوں ارشاد فرمائی تھیں ؟ یہ بتانے کے لئے کہ
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَ مَا قَلٰىؕ(۳) ( پارہ : 30 ، وَالضُّحٰی : 3 )
تَرجَمه کَنزُالعِرفَان : تمہارے رَبّ نے نہ تمہیں چھوڑا اور نہ ناپسند کیا۔
ہم نے سُنا تھا کہ جب پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اِعْلانِ نبوت فرمایا ، اس کے بعد کچھ دِن کے لئے وَحْی آنا رُک گئی تھی ، اس پرکُفّارِ مکہ نے اعتراض کیا ، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی شان میں گستاخی کی اور یہاں تک کہہ گئے کہ مُحَمَّد ( صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ) کو اُن کے رَبّ نے چھوڑ دیا ہے۔ اس کے جواب میں یہ آیت نازِل ہوئی ، اللہ پاک نے فرمایا : اے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! ہمیں ضُحٰی کی قسم ! اور لَیْل کی قسم جب وہ چھا جائے ، آپ کے رَبّ نے آپ کو نہ چھوڑا ہے ، نہ ہی وہ آپ سے ناراض ہوا ہے۔ ( [1] )
بھلا ایسے ہو کب سکتا ہے کہ آپ کا رَبّ آپ کو چھوڑ دےجبکہ
جتنا مرے خُدا کو ہے میرا نبی عزیز کونین میں کسی کو نہ ہو گا کوئی عزیز
جو کچھ تری رضا ہے خُدا کی وہی خوشی جو کچھ تری خوشی ہے خُدا کو وہی عزیز
کونین دے دیے ہیں ترے اختیار میں اللہ کو بھی کتنی ہے خاطِر تری عزیز ( [2] )
وضاحت : جتنی اللہ پاک کو اپنے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم سے محبّت ہے ، کائنات میں اتنی محبّت اور کسی کو کسی سے نہیں ہے۔ اے پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! جو کچھ آپ کی رضا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami