Share this link via
Personality Websites!
نہیں دی گئی بلکہ اللہ پاک نے فرمایا :
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَ مَا قَلٰىؕ(۳) ( پارہ : 30 ، وَالضُّحٰی : 3 )
تَرجَمه کَنزُالعِرفَان : تمہارے رَبّ نے نہ تمہیں چھوڑا اور نہ ناپسند کیا۔
معلوم ہوا؛وہ حضرت عیسیٰ علیہ السَّلام تھے جنہیں حضرت جبریل علیہ السَّلام کے ذریعے قوت دی گئی ، یہ محبوبِ ذیشان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہیں ، انہیں اللہ پاک نے خاص اپنی عنایت وتائید ، مدد و نصرت ، رحمت و عنایت سے سرفراز فرمایا ہے۔
اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے :
وَ اصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ فَاِنَّكَ بِاَعْیُنِنَا ( پارہ : 27 ، الطور : 48 )
تَرجَمه کَنزُالعِرفَان : اور اے محبوب ! تم اپنے رَبّ کے حکم پر ٹھہرے رہو کہ بیشک تم ہماری نگاہوں ( حفاظت ) میں ہو۔
اللہ ! اللہ ! یہ میرے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی نِرالی شان ہے... ! ! آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہر وقت ، ہر لمحہ اللہ پاک کی حفاظت و رحمت ، عنایت و نصرت اور مدد و تائید سے سرفراز ہیں۔
قرآنِ کریم تھوڑا تھوڑا نازِل ہونے کی ایک حکمت
پیارےاسلامی بھائیو ! ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم مُؤَیَّد بِاللہ ہیں یعنی آپ کو اللہ پاک نے خاص اپنی تائید اور مدد سے سرفراز فرمایا ہے ، اس کی ایک مثال ( Example ) یہ بھی ہے کہ * اللہ پاک نے حضرت موسیٰ علیہ السَّلام پر تورات شریف نازِل فرمائی تو پُوری تورات ایک ہی مرتبہ نازِل فرما دی * حضرت داؤد علیہ السَّلام پر
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami