Share this link via
Personality Websites!
سُبْحٰنَ اللہ ! دیکھئے ! اللہ پاک کو اپنے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے کیسی محبّت ہے... ! ! آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی کیسے کیسے حفاظت کی گئی ، غرض کہ محبوبِ ذیشان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم وہ بلند رُتبہ ہیں کہ جب سے اللہ پاک نے آپ کا نُور مبارک پیدا فرمایا ، تب سے اب تک ہر ہرلمحہ ، ہر ہردِن ، ہر ہر گھنٹہ اللہ پاک کی نظرِ عنایت و محبت ، حفاظت و نگہداشت آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے ساتھ ہے۔
پیارےاسلامی بھائیو ! اس مقام پر ایک بہت خوبصُورت اور اِیْمان افروز نکتہ ( Point ) ہے۔ اللہ پاک نے قرآنِ کریم میں اپنے نبی حضرت عیسیٰ علیہ السَّلام کی شان بیان فرمائی ، ارشاد ہوتا ہے :
وَ اَیَّدْنٰهُ بِرُوْحِ الْقُدُسِؕ ( پارہ : 3 ، البقرہ : 253 )
تَرجَمه کَنزُالعِرفَان : اورپاکیزہ رُوح سے اس کی مدد کی۔
یہ حضرت عیسیٰ علیہ السَّلام کی شان ہے کہ آپ مُؤَیَّد بِالْجِبْرِیْل ہیں یعنی آپ کو حضرت جبریل علیہ السَّلام سے تائید ( Support ) اور قُوَّت ( Strength ) دی گئی ، حضرت جبریل علیہ السَّلام کو حکم تھا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السَّلام کے ساتھ ساتھ رہیں ، لہٰذا آپ سَفر میں ، حَضَر میں حضرت عیسیٰ علیہ السَّلام کے ساتھ ساتھ رہے۔ ( [1] ) یقیناً یہ بھی بہت بڑی شان ہے مگر قربان جائیے ! میرے اور آپ کے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم حضرت عیسیٰ علیہ السَّلام کے بھی آقا ہیں ، امامُ الانبیاء ہیں ، نبیوں کے نبی ہیں ، آپ مُؤَیَّد بِالْجِبْرِیْل نہیں بلکہ مُؤَیَّد بِاللہ ہیں ، یعنی آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو حضرت جبریل علیہ السَّلام کے ذریعے تائید
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami