Share this link via
Personality Websites!
دیا ہے مگر اے پیارے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! یہ اُن کی نادانی ( Foolishness ) ہے ، حماقت ہے ، آپ کی شان تو یہ ہے کہ جب سے آپ کے رَبّ نے آپ کو پیدا کیا ، اسی وقت سے آپ کو اپنا محبوب بنایا ہے اور تب سے لے کر اب تک آپ ہر ہر لمحہ اپنے رَبِّ کریم کی حفاظت و نگہداشت میں ہیں ، آپ کے رَبِّ ذیشان کی نظرِ عنایت ایک لمحہ کے لئے بھی آپ سے جُدا نہیں ہوئی۔
نُورِ مصطفےٰ کی حِفَاظت کے انداز
پیارےاسلامی بھائیو ! اب ذرا یہ غور فرمائیے ! اللہ پاک نے اپنے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو کب سے اپنا محبوب بنایا ہے ؟ اس وقت سے جب سے آپ کو پیدا فرمایا ہے اور پیدا کب فرمایا ؟ حدیثِ پاک میں ہے : اَوَّلُ مَا خَلَقَ اللہ نُوْرِی ( یعنی جب یہ زمین بھی نہیں تھی ، آسمان بھی نہیں تھا ، انسان ، جنّ ، فرشتے کچھ بھی موجود نہیں تھا ، صِرْف اللہ پاک تھا ) اللہ پاک نے سب سے پہلے میرے نُور کو پیدا فرمایا۔ ( [1] ) یہ ہزاروں لاکھوں سال کا عرصہ ہے ، اس پُورے عرصے میں محبوبِ ذیشان ، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم مسلسل اللہ پاک کی نظرِ عنایت و محبّت اور حفاظت و نگہداشت میں ہیں۔
قرآنِ کریم میں ایک مقام پر اللہ پاک فرماتا ہے :
الَّذِیْ یَرٰىكَ حِیْنَ تَقُوْمُۙ(۲۱۸) وَ تَقَلُّبَكَ فِی السّٰجِدِیْنَ(۲۱۹) ( پارہ : 19 ، الشعراء : 218-219 )
تَرجَمه کَنزُالعِرفَان : جو تمہیں دیکھتا ہے جب تم کھڑے ہوتے ہو اور نمازیوں میں تمہارے دورہ فرمانے کو ( دیکھتا ہے ) ۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami