Share this link via
Personality Websites!
اور اس کی حکمت ( Wisdom ) کیا ہے ؟ یہ کہ محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا مشقت میں پڑنا اللہ پاک کو پسند نہیں ہے۔
خُدا مدح خواں ہے خُدا مدح خواں ہے مرے مصطفےٰ کا ، مرے مصطفےٰ کا
خُدا کا وہ طالِب ، خُدا اس کا طالِب خُدا اس کا پیارا ، وہ پیارا خُدا کا ( [1] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارےاسلامی بھائیو ! اللہ پاک نے فرمایا :
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَ مَا قَلٰىؕ(۳) ( پارہ : 30 ، وَالضُّحٰی : 3 )
تَرجَمه کَنزُالعِرفَان : تمہارے رَبّ نے نہ تمہیں چھوڑا اور نہ ناپسند کیا۔
یہاں ایک سُوال ذہن میں اُبھرتا ہے : اللہ پاک نے فرمایا : اے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! آپ کے رَبّ نے آپ کو نہیں چھوڑا۔ سُوال یہ ہے کہ کب نہیں چھوڑا اورکب سے نہیں چھوڑا ؟ مُفَسِّرِیْنِ کِرَام نے اس کا جواب دیا ، فرماتے ہیں : مُنْذُ اِخْتَارَکَ یعنی اے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! جب سے آپ کے رَبّ نے آپ کو اختیار کیا ( یعنی محبوب بنایا ) ہے ، تب سے ( لے کر اب تک کسی دِن ، کسی وقت ، کسی لمحے ) آپ کے رَبّ نے آپ کو نہیں چھوڑا ہے۔ ( [2] )
یعنی اے پیارے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! یہ تو چند دِن کے لئے وَحی رُک گئی تھی تو کفّار نے اس سے غلط نتیجے نکالنا شروع کر دئیے ، وہ سمجھے کہ آپ کے رَبّ نے آپ کو چھوڑ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami