Share this link via
Personality Websites!
مختصر سے عرصے میں بار بار پڑھ کر نہیں بلکہ صِرْف سُن کر پُورا قرآنِ کریم حِفْظ کر لیا۔ اعلیٰ حضرت کا صدقہ اللہ پاک ہمیں مضبوط حافظہ ( Strong Memory ) نصیب فرمائے۔ یقیناً حافظے کی مضبوطی بھی اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہے ، اس کے بہت فائدے ہیں؛ * حافظہ مضبوط ہو گا تو قرآنی آیات یاد کر پائیں گے * حافظہ مضبوط ہو گا تو احادیث یاد کر سکیں گے * حافظہ مضبوط ہو گا تو دِینی مسائِل یاد رکھ سکیں گے * حافظہ مضبوط ہو گا تو بزرگوں کی سیرت یاد رکھ پائیں گے * حافظہ مضبوط ہو گا تو زیادہ سے زیادہ عِلْمِ دین سیکھنے اور یاد رکھنے میں آسانی ہو گی * حافظہ مضبوط ہو گا تو اس سے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم ! دِینی کاموں میں بھی مدد ملے گی۔
اللہ پاک ہمیں یہ نعمت نصیب فرمائے ، حافظے کی مضبوطی کے لئے ظاہِری اسباب بھی اپنائے جا سکتے ہیں ، بہت ساری ایسی غذائیں ہیں ، جن سے حافظہ مضبوط ہوتا ہے ، اسی طرح کئی ایک اَوْراد و وَظائِف بھی ہیں ، مکتبۃ المدینہ کی بہت پیاری کتاب ہے : حافظہ کیسے مضبوط ہو ؟ اس میں مضبوط حافظے کے فوائد ، مضبوط حافظے والے عُلمائے کرام کے واقعات ، حافظہ مضبوط کرنے کے طریقے ، اس کے لئے اَوراد و وظائف اور حافظہ کمزور ( Weak ) کرنے کے اسباب ( Reasons ) لکھے ہیں۔ یہ کتاب مکتبۃ المدینہ سے طلب کیجئے یا دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے مفت ڈاؤنلوڈ کر لیجئے ! اس پڑھیئے اور فائدہ اُٹھائیے !
میں گرفتارِ بلائے دوجہاں ہر بلا سے کر رِہا احمد رضا !
تُم ہی مُرْشِد ، تم دوائے رنج و غم مجھ پہ بھی چشمِ عطا احمد رضا !
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami