Share this link via
Personality Websites!
علیہمُ الرِّضْوَان کو عِلْمِ دِین بھی سکھاتے تھے ، نیکی کی دعوت بھی دیا کرتے تھے ، غم خواری بھی فرماتے تھے ، مریضوں کی عیادت بھی فرمایا کرتے تھے ، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خِدْمت میں لوگ فریاد لاتے ، اُن کی فریاد بھی سُنا کرتے اور ہمارے پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی تَو یہ شان ہے کہ جانور بھی آپ ہی کے حُضُور دُکھ دَرْد سُناتے تھے ، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اُن کو بھی شفقت و رحمت سے نوازتے تھے۔
یُوں سوچتے جائیے ! کتنی مَصْرُوفیات تھیں ، ان سب مَصْرُوفیات کے باوُجُود پیارے آقا ، نُورِ خُدا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پابندی کے ساتھ اور کثرت سے اللہ پاک کی عبادت کیا کرتے تھے۔
دُنیا میں آنے کا مقصد عبادت ہے
آہ ! ایک ہم ہیں کہ ہر کام کے لئے وقت نکال لیتے ہیں ، پیسہ کمانا ہو تو وقت ہی وقت ہے * سیر و تفریح کے لئے جانا ہو تو وقت ہی وقت ہے * موبائِل اور سوشل میڈیا ( Social Media ) کے لئے ہم ہر وقت دستیاب ( Available ) ہیں * کوئی مداری آجائے تو بعض کے پاس اس کے گرد مجمع لگانے کا بھی وقت ہے * کھیلنے کے لئے بھی وقت ہے * سڑکوں پر بڑی بڑی ایل سی ڈیز ( LCDs ) لگا کر رات گئے تک میچ وغیرہ دیکھنے اور اُودھم مچانے کا بھی وقت مِل جاتا ہے۔ ہاں ! ہمیں وقت نہیں ملتا تو صِرْف عبادت کے لئے نہیں ملتا * ہمیں وقت نہیں ملتا تو اشراق و چاشت کے لئے نہیں ملتا * وقت نہیں ہے تو اَوَّابین کے نوافل کےلئے نہیں ہے * وقت نہیں ہے تو نیک اجتماعات میں شرکت کا وقت نہیں ہے * مدنی قافلوں میں سَفَر کا وقت نہیں ہے * نیکی کی دعوت دینے کا وقت نہیں ہے * عِلْم سیکھنے کا وقت نہیں ہے * اگر وقت نہیں ہے تو قبر و آخرت کی تیاری کا وقت نہیں ہے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami