Share this link via
Personality Websites!
فرمایا بلکہ سورۂ آلِ عِمْرَانشروع فرما دی۔اب میں سوچ رہا تھا کہ حُضُور سورۂ آلِ عِمْرَان مکمل تلاوت کر کے رکوع فرمائیں گے۔ ( مگر میرا خیال اس بار بھی درست نہ نکلا ) ، جانِ عالَم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے سورۂ آلِ عِمْرَان مکمل فرمائی ( یعنی پونے 4 پارے تِلاوت فرما لئے ) لیکن رکوع نہ کیا بلکہ سورۂ نِسَآء شروع فرما دی۔
حضرت حذیفہ رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں نے سوچا شاید حُضُور سورۂ نِسَآء مکمل کر کے رکوع فرمائیں گے ، اب کی بار بھی میرا خیال دُرست نہ تھا ، جانِ کائنات ، فخرِ موجودات صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے سورۂ نِسَآء مکمل کی ( یعنی سوا 5 پارے پُورے ہو گئے ) ، اب آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے سورۂ مَائِدہ شروع فرمائی اور سورۂ مَائِدہ مکمل تِلاوت کرنے کے بعد ( یعنی تقریباً سوا 6 سپارے پڑھ کر ) رکوع فرمایا۔ میں نے سُنا : آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم رکوع میں سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْم پڑھ رہے تھے ، پھر ( دوسری رکعت میں ) آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے سورۂ اَنْعَام شروع فرما دی۔ ( [1] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول ! دیکھا آپ نے ! بخشے بخشائے آقا ، اُمّت کو بخشوانے والے آقا ، دوجہاں کے داتا ، نُورِ خُدا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کتنی کثرت سے اور کیسی پابندی کے ساتھ عِبَادت کیا کرتے تھے۔ پھر یہاں یہ بھی غور کیجئے کہ پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مَصْرُوفیات کتنی تھیں ؟ ہم پر عموماً ایک گھر کی ذِمَّہ داری ہوتی ہے ، ایک گھر کے چند افراد کی دیکھ بھال کرنی ہوتی ہے مگر ہمارے آقا ، دوجہاں کے داتا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پُوری کائنات کے نبی ہیں ، نبوت کے فرائِض بھی انجام دیا کرتے تھے ، صحابۂ کرام
[1]...سُبُلُ الْهُدَیٰ ، جماع ابواب سیرتہ …الخ ، الباب الثالث فی وقت قیامہ…الخ ، جلد : 8 ، صفحہ : 278 ملتقطًا۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami