Share this link via
Personality Websites!
اذکار کریں ، درودِ پاک پڑھیں ، اللہ پاک توفیق بخشے تو تہجد بھی ادا کریں ، تہجد کے وقت اِسْتِغْفَار ( مثلاً اَسْتَغْفِرُ اللہ ! اَسْتَغْفِرُ اللہ کی تسبیح ) کریں ، نمازِ فجر بھی باجماعت ادا کریں ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! شب بیداری کا ثواب نصیب ہو گا ، آئیے ! ترغیب کے لئے شب بیداری ( یعنی رات کی عِبَادت ) کے کچھ فضائل سنتے ہیں :
* پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : اے لوگو ! سلام کو عام کرو ! لوگوں کو کھانا کھلاؤ ! اور جب لوگ سو رہے ہوں نماز پڑھو ! تم سلامتی سے جنّت میں داخِل ہو جاؤ گے۔ ( [1] ) * حدیثِ پاک میں ہے : میری اُمّت کے زیادہ شرف والے لوگ اَہْلِ قرآن اور اَصْحَابُ اللَّیْل ( یعنی رات کو عبادت کرنے والے ) ہیں۔ ( [2] ) * ایک حديث پاک میں ہے : وہ 2رکعتیں جنہیں بندہ رات کے درمیان میں ادا کرتا ہے ، اس کے لئے دنیا و مافیہا ( دنیا اور جو کچھ اس میں ہے ) سے بہتر ہیں ، اگر میں اپنی اُمَّت پر اسے مشکل خیال نہ کرتا تو ان پر اسے فرض کر دیتا۔ ( [3] )
پیارے اسلامی بھائیو ! شب بیداری ( یعنی رات کو عِبَادت کرنے ) کی ایک اَہَم فضیلت یہ بھی ہے کہ یہ ہمارے پیارے آقا و مولیٰ ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مبارک سُنّت بھی ہے۔ صحابئ رسول حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے ، اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی ، مکی مدنی ، مُحَمَّد عربی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم روزے رکھتے اور اتنی کثرت سے نمازیں
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami