Share this link via
Personality Websites!
عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ کے 3 اَوْصاف
اللہ پاک نے فرمایا :
اَمَّنْ هُوَ قَانِتٌ اٰنَآءَ الَّیْلِ سَاجِدًا وَّ قَآىٕمًا یَّحْذَرُ الْاٰخِرَةَ وَ یَرْجُوْا رَحْمَةَ رَبِّهٖؕ ( پارہ : 23 ، الزمر : 9 )
ترجمہ کنزُ العِرفان : کیا وہ شخص جو سجدے اور قیام کی حالت میں رات کے اوقات فرمانبرداری میں گزارتا ہے ، آخرت سے ڈرتا ہے اور اپنے رب کی رحمت کی امید لگا رکھتا ہے۔
ایک قول کے مُطَابق یہ آیتِ کریمہ بھی مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ اَمِیرُ الْمُؤمِنِین حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ کی شان میں نازِل ہوئی۔ ( [1] ) اور اس آیت میں آپ رَضِیَ اللہ عنہ کی 3 صِفَات بیان ہوئی ہیں :
( 1 ) : رات کو عِبَادت کرنے والے
پہلا وَصْف یہ بیان ہوا کہ حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ رات کو بہت سجدے کرنے والے نمازیں پڑھنے والے ہیں۔ مُصَنَّف اِبْنِ ابی شیبہ میں روایت ہے ، مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ کا معمول مبارک تھا کہ آپ ہمیشہ نفل روزے رکھتے اور رات کے ابتدائی حِصّے میں آرام فرما کر باقی رات عبادت میں گزارا کرتے تھے۔ ( [2] )
آپ کی زوجہ محترمہ فرماتی ہیں : حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ ساری رات عبادت کیا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami