Share this link via
Personality Websites!
عثمان کے نِکاح میں دے دیتا۔ ( [1] ) * مولائے کائنات ، مولیٰ علی رَضِیَ اللہ عنہ سے حضرت عثمان غنی رَضِیَ اللہ عنہ کے متعلق سُوال ہوا تو فرمایا : عثمان وہ ہیں کہ انہیں فرشتے ذُوالنُّوْرَیْن کہتے ہیں ، رسول ُاللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے داماد ہیں ، پیارے آقا ، مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے انہیں جنَّت کی ضمانت دی۔ ( [2] )
نبی کے نور دو لیکر وہ ذُو النُّوْرَیْن کہلائے
انہیں حاصِل ہوئی یوں قربتِ محبوبِ رحمانی ( [3] )
* اسلام کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ کی شہادت کے بعد مسلمانوں کی کَثْرتِ رائے سے حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ خلیفہ مقرر ہوئے ، ( [4] ) 12 سال تک آپ خلیفہ رہے ، ( [5] ) 18 ذو الحجہ 35 سِنِ ہجری کو ( 40 دِن بھوکے پیاسے رِہ کر ) نہایت مظلومیت کے ساتھ شہید کئے گئے۔ ( [6] )
قرآنِ کریم میں کئی مقامات پر حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ کی شان و عظمت کا بیان موجود ہے ، بیان کی ابتدا میں ہم نے پارہ : 23 ، سورۂ زُمَر ، آیت : 9 کا ایک حِصَّہ سُننے کی سَعَادت حاصِل کی۔
[1]...کنزُ العُمال ، کتاب : الفضائل ، فضائل ذی النورین ...الخ ، جُز : 13 ، جلد : 7 ، صفحہ : 21 ، حدیث : 36201۔
[2]... الشریعۃ للآجری ، کتاب مذہب امیر المؤمنین علی ابی طالب…الخ ، جلد : 5 ، صفحہ : 2334 ، حدیث : 1825۔
[3]...وسائل بخشش ، صفحہ : 584۔
[4]...ریاض النضرۃ ، الباب الثالث ، الفصل العاشر ، جز : 3 ، صفحہ : 48 ، ماخوذًا۔
[5]...مسندِ امام احمد ، مسند الانصار ، جلد : 9 ، صفحہ : 98 ، حدیث : 22547۔
[6]... کرامات ِ عثمان غنی ، صفحہ : 3 ، ملتقطا۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami