Share this link via
Personality Websites!
مال ہونا چاہتے ہیں تو * اس کے لئے قرآنِ کریم کی تِلاوت کا معمول بنائیے ! بالخصوص وہ آیات جن میں اللہ پاک کے عذاب کا ، جہنّم کا ، قیامت کا ذِکْر ہے ، اُن آیات کا ترجمہ اور تفسیر پڑھ کر ذِہن میں بٹھا کر خوب توجہ سے بار بار اُن آیات کی تلاوت کیجئے ! * احادیث میں خوفِ خُدا کا بیان ہے ، ایسی احادیث پڑھیئے ! * خوفِ خُدا پر مبنی کتابوں کا مطالعہ کیجئے ! * خوفِ خُدا رکھنے والے بزرگانِ دِین کی سیرت پڑھیئے ! * جدول بنا کر روزانہ یا کم از کم ہفتے میں ایک بار قبرستان حاضِری دیا کیجئے ! وہاں فاتحہ شریف بھی پڑھیئے اور ساتھ ہی ساتھ اس بات پر غور بھی کیجئے کہ عنقریب مجھے بھی قبر میں آنا ہے ، اس وقت میری بےبسی کا عالَم کیا ہو گا ؟ پھر قبر کے مُعَاملات پر غور بھی کیا جائے۔ اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! خوفِ خُدا کی دولت نصیب ہو جائے گی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
( 3 ) : رحمتِ اِلٰہی سے بہت اُمِّید رکھنے والے
اے عاشقانِ رسول ! آیتِ کریمہ میں حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ کا تیسرا وَصْف بیان ہوا :
وَ یَرْجُوْا رَحْمَةَ رَبِّهٖؕ ( پارہ : 23 ، الزمر : 9 )
ترجمہ کنزُ العِرْفان : اور اپنے رب کی رحمت کی امید لگا رکھتا ہے۔
یعنی حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہا للہ پاک کی رحمت سے بہت اُمِّیْد رکھنے والے ہیں۔
خوف اور اُمِّید دونوں ضروری ہیں
یہ بھی بہت اَہَم وَصْف ہے۔اللہ پاک کی رحمت بہت بڑی ہے ، اس سے کبھی بھی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami