Share this link via
Personality Websites!
صحابی حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ کی بات سُنی تو فرمایا : عثمان ! یہ جبریل عَلَیْہِ السَّلام ہیں ، مجھے خبر دے رہے ہیں کہ تم آسمان والوں کا نُور ہو ، اہْلِ زمین اور اہْلِ جنّت کا چراغ ہو۔ ( [1] )
جو دِل کو ضیا دے جو مقدر کو جِلا دے وہ جلوۂ دیدار ہے عثمانِ غنی کا
جس آئینہ میں نُورِ اِلٰہی نظر آئے وہ آئینہ رُخسار ہے عثمان غنی کا ( [2] )
پیارے اسلامی بھائیو ! حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ کا صدقہ کاش ! ہمیں بھی خوفِ خُدا نصیب ہو جائے ، کاش ! ہمیں بھی یہ اِحْساس ہر وقت تڑپاتا رہے کہ آہ ! کہیں میرا رَبّ مجھ سے ناراض نہ ہو جائے۔آہ ! کہیں قبر میں پکڑا نہ جاؤں ، قیامت کے دِن حساب نہ لے لیا جائے ، ہائے ! ہائے ! اگر قیامت کے دِن میرا گُنَاہ نامہ کھول لیا گیا ، میرے گُنَاہوں کے سبب میرا رَبّ مجھ سے ناراض ہو گیا ، آہ ! اگر مجھے رحمت سے محروم کر کے جہنّم میں ڈالنے کا حکم دے دیا گیا تو میرا کیا بنے گا... ! !
آج بنتا ہوں معزز جو کھُلے حشر میں عیب آہ ! رُسوائی کی آفت میں پھنسوں گا یارَبّ !
گر تُو ناراض ہوا میری ہلاکت ہو گی ہائے میں نارِ جہنّم میں جلوں گا یارَبّ !
دَرْدِ سَر ہو یا بُخار آئے تَڑپ جاتا ہوں میں جہنّم کی سزا کیسے سہوں گا یارَبّ !
عَفْو کر اور سدا کے لئے راضی ہو جا گر کرم کر دے تَو جنّت میں رہوں گا یارَبّ ! ( [3] )
اللہ پاک ہمیں خوفِ خُدا کی دولت نصیب فرمائے۔ اگر خوفِ خُدا کی نعمت سے مالا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami