• khutba bismillah

Personality Websites!

  • About Muhammad صلی اللہ علیہ وسلم
  • Abdul Qadir Jilani رحمۃ اللہ علیہ
  • Imam Ahmed Raza رحمۃ اللہ علیہ
  • Maulana Ilyas Qadri
  • Haji Ubaid Raza
  • Mufti Qasim Attari

Countries Websites

  • Pakistan
  • USA
  • Canada
  • UK
  • Korea
  • Australia
  • Bangladesh

Popular Websites

  • Hajj and Umrah
  • Darul Ifta Ahlesunnat
  • Al Quran Karim
  • Obligatory Knowledge
  • Islamic Sisters
  • New Muslim
  • Special Persons
  • Muslim Funeral
  • Tree Plantation
  • Build Masajid
  • Faizan Online Academy
  • Monthly Magazine
  • Rohani Ilaj
Al Quran Books Madani Channel
dawateislami logo
Magazine Courses Media
Donate
    Donate
    • Home arrow icon
    • Islamic Speeches arrow icon
    • فضائِلِ بیت اللہ arrow icon
    • page 7
    book-logo
    book_icon
    فضائِلِ بیت اللہ
    Share
    close

    Share this link via

    zoom-in
    zoom-out
    full screen
    • zoom-in
    • zoom-out
    • full screen
    GO

    گُنَاہوں سے خصُوصاً بچنا لازمی ہے۔  ( 1 ) : زمانۂ جاہلیت کی بات ہے ، ایک شخص جس کا نام اِسَاف تھا ، اس نے اور نائِلَہ نامی ایک خاتون نے عین کعبہ شریف کے اندر بدکاری کی ، آہ ! ان بدبختوں کو کعبہ شریف کی حُرمت کا بھی اِحْساس نہ ہوا ، اُمُّ الْمُؤْمِنِین سیدہ عائشہ صِدِّیقہ  رَضِیَ اللہ عنہا فرماتی ہیں : جب ان دونوں نے کعبہ شریف کی ایسی بےادبی کی تو ان پر اللہ پاک کا غضب برسا اور یہ دونوں اسی وقت پتھر کے بن گئے۔ ( [1] )   ( 2 ) : زمانۂ جاہلیت ہی کا واقعہ ہے : ایک عورت اور ایک مرد طواف کر رہے تھے ، انہوں نے گندی نِیّت سے اپنا جسم ایک دوسرے کے ساتھ مَس کیا ، ان پر اسی وقت قہر برسا اور ان کے جسم اسی جگہ سے آپس میں مِل گئے ، اب انہیں لوگوں سے حیا آئی ، یہ دونوں ڈر کر وہاں سے بھاگے ، راستے میں ایک بوڑھے آدمی سے ان کی مُلاقات ہوئی ، اس بوڑھے کو جب ان کی گندی حرکت کا پتا چلا تو اس نے کہا : جہاں سے بھاگے ہو ، وہیں واپس جاؤ ! سچّے دِل سے توبہ کرو ! تمہیں اس عذاب سے نجات مل جائے گی۔ چنانچہ وہ دونوں واپس کعبہ شریف کے پاس آئے ، سچّے دِل سے توبہ کی اور پکّا عہد کیا کہ آیندہ کبھی ایسی گندی حرکت نہیں کریں گے ، ان کی توبہ قبول ہوئی اور اللہ پاک نے انہیں عذاب سے نجات عطا فرما دی  ( یعنی دونوں کے جسم جُدا جُدا ہو گئے ) ۔ ( [2] )

    اے عاشقانِ رسول ! دیکھا آپ نے کعبہ شریف کے قُرْب میں گُنَاہ کرنا کس قدر ہلاکت خیز ہے۔ اس لئے گُنَاہوں سے تو ہر جگہ ہی بچنا لازمی ہے ، البتہ حج کا شرف مِلے ، عمرے کی سَعَادت ملے ، حرمِ پاک کی حاضِری ہو تو وہاں گُنَاہوں سے بچنا زیادہ ضروری ہے۔

    شرف مجھ کو ہر سال حج کا خُدا دے        مدینہ بھی ہر بار مولیٰ دکھا دے


     

     



    [1]... سیرۃ ابنِ اسحاق ، الجزء الاول ، صفحہ : 24۔

    [2]...اخبارِ مکۃ للازرقی ، باب ما جاء فی فتح الکعبۃ ، جلد : 1 ، صفحہ : 178۔

    zoom-in
    zoom-out
    full screen
    • zoom-in
    • zoom-out
    • full screen
    GO

    BOOK TOPIC

    left-arrow
    • درودِ پاک کی فضیلت
    • بیان سننے کی نیتیں
    • اَدَب کی برکت سے ایْمان نصیب ہو گیا
    • ( 1 ) : کعبہ شریف کی بےادبی کی نحوست
    • 2 عبرتناک واقعات
    • ( 2 ) : کعبہ شریف کی برکت سے شِفَا ملتی ہے
    • بابِ کعبہ کی چابی کی برکت
    • وَبا کیسے دُور ہوئی... ؟
    • کعبہ شریف کی تعمیر کتنی بار ہوئی
    • کعبہ شریف کی تعمیر 5 طرح کے پتھروں سے ہوئی
    • کعبہ شریف سے متعلق دلچسپ معلومات
    • کعبہ شریف کی چند خصوصیات
    • ( 1 ) : کعبہ شریف کی طرف دِل مائِل ہیں
    • اُونٹ نے طواف کیا
    • فرشتے بھی کعبہ شریف کا طواف کرتے ہیں
    • کعبہ شریف کی بارگاہِ اِلٰہی میں فریاد
    • ( 2 ) : کعبہ شریف مقامِ اَمَن ہے
    • مکہ پاک میں آنے والے کو بخش دیا جاتا ہے
    • آگ نے بالکل اَثَر نہ کیا
    • مکہ پاک میں مرنے کی فضیلت
    • میدانِ محشر میں لَبَّیْک اَللّٰہُمَّ لَبَّیْک کی دُھوم دھام
    • دِلوں میں شفقت رکھ دی جاتی ہے !
    • ( 3 ) : کعبہ شریف کی ایک خصوصیت : طواف
    • ظالِم شوہَر کا ہاتھ شَل ہو گیا
    • طواف کی ابتدا کیسے ہوئی... ؟
    • طواف کے فضائل پر چند احادیث
    • جب ہم بارِش میں طواف کر چکے تو...
    • حج کے شوقین کا کام بن گیا
    • شوقِ حج کیسے بڑھائیں ؟
    • 12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : فجر کے لئے جگانا
    • حج کی سَعَادت نصیب ہو گئی
    • حج وعمرہ موبائل ایپلی کیشن
    • صُلح کروانا سُنَّتِ مصطفےٰ ہے
    • دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے جانے والے
    • 6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں
    • ( 1 ) شبِ جُمعہ کادُرُود
    • ( 2 ) تمام گُناہ مُعاف
    • ( 3 ) رَحْمت کے ستّر ( 70 ) دروازے
    • ( 4 ) چھ ( 6 ) لاکھ دُرُودشریف کاثواب
    • ( 5 ) قُربِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ :
    • ( 6 ) دُرُودِ شَفاعت
    • ( 1 ) ایک ہزار د ن تک نیکیاں
    • ( 2 ) گویا شَبِ قَدْر حاصل کرلی
    footer logo

    Dawateislami is one of the great Islamic organizations in the world.

    Important

    • Social and Welfare
    • Books
    • Islamic Events
    • Magazine
    • Activities
    • Islamic Education

    Mobile Apps

    • Sirat ul Jinan
    • Al Quran ul Kareem
    • Prayer Times
    • Faizan e Hadees
    • Digital Services
    • Kalma & Dua

    Contact Us

    • phone (+92) 21-34921388-93
    • phone (+92) 21-111-25-26-92
    • emial support@dawateislami.net
    • pin location Global Madani Markaz, Faizan-e-Madina, Near Capital Telephone Exchange, Main University Road, Karachi, Pakistan

    ©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami