Share this link via
Personality Websites!
سجدے میں پاؤں کی انگلی نہیں بلکہ انگلی کا پیٹ لگنا ضروری ہے۔ پاؤں کی انگلی زمین پر لگا کر اسے ذرا دبائیں گے تو انگلی کے پورَوں کا اندرونی حِصّہ زمین پر لگے گا ، یہ لگانا ضروری ہے * اب یہ یاد رکھئے کہ پاؤں کی 10 انگلیوں میں سے ایک انگلی کا پیٹ زمین پر لگنا فرض ہے۔ ( [1] ) اگر ایک بھی انگلی کا پیٹ زمین پر نہ لگا تو نماز نہیں ہو گی * ہر پاؤں کی اَکثر ( یعنی تین تین ) انگلیوں کا پیٹ زمین پر لگنا واجِب ہے ( [2] ) لہٰذا اگر ہر پاؤں کی تین تین انگلیوں کا پیٹ زمین پر نہ لگا تو نماز دوبارہ پڑھنا واجِب ہو گا * اور پاؤں کی 10کی 10 انگلیوں کا پیٹ زمین پر لگنا اور انگلیوں کا رُخ قبلے کی طرف ہونا سُنّت ہے۔ ( [3] ) بہتر یہی ہے کہ پاؤں کی 10 کی 10 انگلیوں کا پیٹ زمین پر لگا کر سجدہ کریں ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! سجدہ کرنے میں لطف بھی آئے گا اور سُنّت پر عَمَل کی سَعادت بھی نصیب ہو گی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
اَسْمَاءُ الحسنیٰ کی برکات ( وظیفہ )
یَا وَہَّابُ
جوکوئی روزانہ 7 بار یَا وَہَّابُ پڑھے گااِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! مُسْتَجابُ الدَّعوات ہو گا ( یعنی ہر دعا قبول ہوا کرے گی ) ۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami