Share this link via
Personality Websites!
بوجھ کر یا کبھی بےخیالی میں جھوٹ بولتے رہتے ہیں۔ اچھے خاصے پڑھے لکھے بھی جھوٹ بولتے ہیں۔ اللہ پاک ہمیں اس آفت سے محفوظ فرمائے۔
جھوٹ سے بچو... ! !
پارہ : 17سُوْرَۂ حَج آیت : 30 میں اللہ پاک فرماتا ہے :
وَ اجْتَنِبُوْا قَوْلَ الزُّوْرِۙ(۳۰)
ترجَمہ کنزُ الایمان : اور بچو جھوٹی بات سے۔
* اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : سچ بولنا نیکی ہے اور نیکی جَنَّت میں لے جاتی ہے اور جھوٹ بولنا فِسْق وفُجُور ہے اور فِسق وفُجُور ( یعنی گناہ ) دوزخ میں لے جاتا ہے۔ ( [1] ) * ایک حدیثِ پاک میں ہے : جھوٹ گُناہ کی طرف لے جاتاہے اور گُناہ جہنّم کی طرف لے جاتا ہے اور بے شک بندہ جُھوٹ بولتا رہتا ہے ، یہاں تک کہ اللہ پاک کے نزدیک کذّاب ( یعنی بہت بڑا جُھوٹا ) ہوجاتا ہے۔ ( [2] )
اللہ ! ہمیں جھوٹ سے غیبت سے بچانا مولیٰ ہمیں قیدی نہ جہنّم کا بنانا
اے پیارے خدا ! از پئے سلطانِ زمانہ جنَّت کے مَحَلّات میں تُو ہم کو بسانا
ایک مرتبہ اللہ پاک کے پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی پاک بارگاہ میں سُوال ہوا : جہنّم میں لے جانے والا عَمَل کونسا ہے ؟ فرمایا : جُھوٹ بولنا ، جب بندہ جھوٹ بولتا ہے تو گُناہ کرتا ہے اور جب گُناہ کرتا ہے تو ناشُکری کرتا ہے اور جب ناشُکری کرتا ہے تو
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami