Share this link via
Personality Websites!
میں ایک مرتبہ ایک گلاس شراب پیا کرتا تھا۔ ( [1] )
حسد ، وعدہ خِلافی ، جھوٹ ، چُغلی ، غیبت و تہمت مجھے ان سب گناہوں سے ہو نفرت یارسولَ اللہ !
مِرے اَخلاق اچھے ہوں مرے سب کام اچھے ہوں بنا دو مجھ کو تم پابندِ سنّت یارسولَاللہ ! ( [2] )
اے عاشقانِ رسول ! دیکھا آپ نے حَسَد کس قدر ہلاکت خیز بیماری ہے ، یقین مانیئے ! حَسَد کے صِرْف نقصان ہی نقصان ہیں؛ * حَسَد اللہ و رسول کی ناراضی کا سبب ہے * حَسَد کے سبب ایمان چھن جانے کا خطرہ بہت بڑھ جاتا ہے * حَسَد نیکیوں کو کھا جاتا ہے * حَسَد میں مبتلا ہو کر آدمی مزید بہت سارے گُنَاہ مثلاً بغض ، کینہ ، جھوٹ ، چغلی ، غیبت ، بدگمانی اور قطعِ رحمی وغیرہ میں مبتلا ہو جاتا ہے * حَسَد کرنے والے کی دُعائیں قبول نہیں ہوتیں * حَسَد کرنے والا رحمت سے مَحْرُوم رہ جاتا ہے * حَسَد ذِلّت و رُسْوائی کا سبب ہے * حَسَد کے سبب عقل میں بگاڑ آجاتا ہے * اور ایک انتہائی نقصان یہ کہ حَسَد کرنے والے کو بلاحساب جہنّم میں ڈال دیا جائے گا۔
اللہ پاک ہمیں حَسَد اور دیگر باطنی بیماریوں سے محفوظ رکھے۔ حَسَد سے بچیں ، اللہ پاک نے جسے جو عطا فرمایا ہے ، یہ اس کی تقسیم ہے ، اس کی تقسیم پر راضِی رہیں ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! بہت ساری پریشانیوں ، غموں اور دُکھوں سے نجات مل جائے گی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami