Share this link via
Personality Websites!
* کسی کو مالی طور پر خوشحال دیکھ کر جلنا کُڑھنا اور یہ تمنا کرنا کہ اس کے ہاں چوری یاڈکیتی ہوجائے یا اس کی دُکان ومکان میں آگ لگ جائے اور یہ کَوڑی کَوڑی کا محتاج ہوجائے * کسی کو اعلیٰ دینی یا دنیاوی مَنصَب ومرتبے پر دیکھ کر دل جلانا اور یہ تمنا کرنا کہ اس سے یہ مقام ومرتبہ چھن جائے * یہ خواہش رکھنا کہ فُلاں ہمیشہ تنگ دَسْت ہی رہے کبھی خوشحال نہ ہو * فُلاں کو کبھی کوئی عزت ومرتبہ نہ ملے وہ ہمیشہ ذِلّت کی چکی میں ہی پِستا رہے ، یہ سب حَسَد کی مثالیں ہیں۔
سب سے پہلے شیطان نے حَسَدکیا تھا
اے عاشقانِ رسول ! حَسَدشیطانی کام ہے۔سب سے پہلا گناہ حَسَد ہی تھا اور یہ شیطان نے کیا تھا۔ چنانچہ امام جلالُ الدین سُیوطی شافعی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ لکھتے ہیں : اللہ پاک کی پہلی نافرمانی جس باطنی بیماری کے سبب کی گئی وہ حَسَد ہے ، شیطان نے حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام سے حَسَد کیا ، اسی حَسَد کے سبب اس نے حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام کو سجدہ کرنے سے اِنْکار کیا اور اللہ پاک کی نافرمانی کر کے ہمیشہ کے لئے مردُو ہو گیا۔ ( [1] )
حدیثِ پاک میں ہے : اَلْحَسَدُ یُفْسِدُ الْاِیْمَانَ کَمَا یُفْسِدُ الصِّبْرُ الْعَسَلَ یعنی حَسَد ایمان کو اس طرح بگاڑ دیتا ہے ، جیسے اَیْلوا شہد کو بگاڑ دیتا ہے۔ ( [2] )
اَیْلوا ایک کڑوے درخت کے جمے ہوئے رَس کو کہتے ہیں ، شہد نہایت میٹھا ہوتا ہے اور اَیْلوا نہایت کڑوا ہوتا ہے ، نہایت میٹھا اور نہایت کڑوا جب ملتے ہیں تو بہت بدمزہ ہو
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami