Share this link via
Personality Websites!
اَہْلِ تقویٰ کے لئے انعامات اور بشارتیں
عُلَما فرماتے ہیں : اللہ پاک نے قرآنِ کریم میں اَہْلِ تقویٰ کے بہت فضائِل بیان فرمائے ہیں اور انہیں بہت ساری بشارتیں دی ہیں مثلاً * اَہْلِ تقویٰ کو اللہ پاک کی خصوصی مدد اور نُصْرت نصیب ہوتی ہے * تقویٰ والوں کو دُنیا و آخرت میں عزّت ملتی ہے * تقویٰ والوں کو عِلْم بھی دیا جاتا ہے ، حکمت بھی عطا ہوتی ہے * اللہ پاک تقویٰ والوں کے گُنَاہ مٹا دیتا ہے * انہیں بڑا اَجْر عطا فرماتا ہے * اَہْلِ تقویٰ کی مغفرت و بخشش کر دی جاتی ہے * اللہ پاک اَہْلِ تقویٰ کو آسانیاں عطا فرماتا ہے * ان کے کاموں میں سہولت اور نرمی رکھی جاتی ہے * متقی شخص غم اور مشقت سے نجات پا لیتا ہے * متقی شخص کو دُنیا میں وسیع رزق عطا کیا جاتا ہے * اَہْلِ تقویٰ آخرت میں نجات والے ہوں گے * اَہْلِ تقویٰ کو عِبَادت کی توفیق دی جاتی ہے * اللہ پاک انہیں گُنَاہوں سے محفوظ رکھتا ہے * متقی آدمی اپنے مقاصِد میں کامیابی حاصِل کر لیتا ہے * اللہ پاک اَہْلِ تقویٰ کی سچّائی کی گواہی دیتا ہے * انہیں اللہ پاک کی محبت نصیب ہوتی ہے * اَہْلِ تقویٰ کی عبادت قبول ہوتی ہیں * اَہْلِ تقویٰ کو غم اور خوف سے نجات ملتی ہے * اللہ پاک انہیں جنّت میں بُلند درجات عطا فرمائے گا * اور سب سے بڑھ کر یہ کہ متقی آدمی اللہ پاک کی بارگاہ میں اعلیٰ مقام حاصِل کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ ( [1] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami