Share this link via
Personality Websites!
میں مساجد کو آباد کرنے کی ترغیب دلاتے ہی رہتے ہیں۔کاش ہم بھی امیر اہلسنت کی پیاری سوچ کے مطابق مساجد بنانے اور لوگوں پر انفرادی کوشش کرکے مساجد کو آباد کرنے والے بن جائیں۔
پیارے اسلامی بھائیو ! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ ایک روز تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّم نے 3 مرتبہ فرمایا : میرے نائِب پر اللہ پاک کی رَحمت ہو۔ عَرْض کیا گیا : حُضُور ! آپ کے نائِب کون ہیں ؟ فرمایا : میری سُنّت سے مَحبَّت کرنے اور دوسروں کو سکھانے والے۔ ( [1] )
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا ! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پانی میں اسراف سے بچنے کے مدنی پھول
پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! آئیے ! شیخ طریقت ، امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے ’’وضو کا طریقہ ‘‘ سے پانی میں اسراف سے بچنےکے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے : ( 1 ) فرمايا : وُضُو میں بَہُت ساپانی بہانے میں کچھ خیر ( بھلائی ) نہیں اور وہ کام شیطان کی طرف سے ہے۔ ( کَنْزُ الْعُمّال ، ۹ / ۱۴۴ ، حدیث : ۲۶۲۵۵ ) ( 2 ) آقا عَلَیْہِ السَّلَام ایک شخص کو وُضو
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami