Share this link via
Personality Websites!
یعنی اللہ کریم کی خاطر آپس میں محبت رکھنے والے جب باہم ملیں اور مصافحہ کریں اور نبیِ پاک صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ پر دُرودِ پاک بھیجیں تو ان کے جدا ہونے سے پہلے دونوں کے اگلے پچھلے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں۔
( مسند ابی یعلیٰ ، مسند انس بن مالک ، ۳ / ۹۵حدیث : ۲۹۵۱ )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ( [1] ) اے عاشقانِ رسول ! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے ! مثلاً نیت کیجئے ! * عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا * دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا * اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا * جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے آقا صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ سَلَّم کی 2 پیاری نصیحتیں
صحابئ رسول ، حضرت ابوسعید خدری ر رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے ، ایک مرتبہ ایک صحابی رَضِیَ اللہ عنہ رسولِ اکرم ، نورِ مجسم ، شفیعِ معظم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی پاک بارگاہ میں حاضِر ہوئے اور عرض کیا : یَارَسُوْلَ اللّٰہ ! اَوْصِنِی یعنی اے اللہ پاک کے پیارے رسول ، رسولِ مقبول صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم مجھے نصیحت فرمائیے ! رسولِ رحمت ، شفیعِ اُمَّت صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami