Share this link via
Personality Websites!
حَرْف کو حَرْف سے بدلنے کی وجہ ) سے اگر معنیٰ فاسِد ہو جائیں ، تو نَماز بھی فاسِد ہو جاتی ہے۔چُنَانْچِہ یہی وجہ ہے کہ وہ اِسْلَامی بھائی جو دُرُسْت مَخَارِج کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھنا نہیں جانتے ، انہیں مَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہ بَالِغَان کے تَحْت دُرُسْت مَخَارِج کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھنے پڑھانے کا اِہتِمام کیا جاتا ہے۔کیونکہ دو۲ جہاں کے تاجْوَر ، سلطانِ بَحرو بَر صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے : خَیْرُکُمْ مَّنْ تَعَلَّمَ الْقُرْاٰنَ وَ عَلَّمَهٗ۔ یعنی تم میں سب سے بِہتر وہ ہے ، جس نے قرآن کی تعلیم حاصِل کی اور دوسروں کو اِس کی تعلیم دی۔[1]
مَدْرَسۃ المدینہ بالغان مختلف مقامات جیسے مساجد ، تعلیمی اداروں ، مارکیٹوں اور گھروں وغیرہ میں لگائے جاتےہیں۔ مَدْرَسۃُا لمدینہ بالغان میں بالغ یعنی بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو مختلف اوقات میں دُرست مخارج کی ادائیگی کےساتھ مدنی قاعدہ اورقرآنِ کریم فِیْ سَبِیْلِ اللہ پڑھایا جاتا ہے۔پاکستان میں بےشمار مدرسۃ المدینہ بالغان ہیں جن میں پڑھنے والوں کی تعدادبھی لاکھوں میں ہے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی ہمیں یہ سب کچھ سکھاتی ہے۔ * نماز سیکھنے کے لئے فیضانِ نماز کورس کر لیجئے ! * فرض عُلُوم سیکھنے ہوں تو فرض علوم کورس کر لیجئے ! * نیک نمازی بننے کی خواہش ہے ، اِصْلاحِ اَعْمَال کورس کر لیجئے * قرآنِ کریم سیکھنا چاہتے ہیں مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کو اپنا معمول بنا لیجئے * عالِم بننا ہے ، جامعۃ المدینہ میں داخلہ لے لیجئے * فیضان آن لائِن اکیڈمی کے ذریعے آن لائِن کورسز کر لیجئے * مدنی قافلوں میں سَفَر کو اپنا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami