Share this link via
Personality Websites!
سیکھیں ، پھر اس پر عَمَل بھی کریں۔
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : مدرسۃ المدینہ بالغان
پیارے اسلامی بھائیو ! الحمد للہ ! عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں قرآن و سُنّت کا پیغام عام کرنے میں مَصْرُوفِ عَمَل ہے ، نیک نمازی بننے ، شوقِ تِلاوت پانے ، اہلِ تقوی کے اوصاف پانے ، قرآن سیکھنے اور تِلاوت کا معمول بنانے کے لئے عاشقانِ دینی رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! دِل روشن ہو گا ، قبر و آخرت کی تیاری کا ذِہن بنے گا اور دین و دُنیا کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام مدرسۃ المدینہ بالغان بھی ہے۔
پیارے اسلامی بھائیو ! قرآن عربی زبان میں عربی آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر نازِل ہوا۔ رَسولِ عربی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اسے عربی لب و لہجے میں پڑھنے کا حکْم کچھ یوں اِرشَاد فرمایا : اِقْرَؤُوا الْقُرْاٰنَ بِلُحُوْنِ الْعَرَب۔ یعنی قرآن کو عربی لب ولہجے میں پڑھو۔[1] مگر بدقسمتی ! مَخَارِج کی دُرُسْتی کے ساتھ عربی لب و لہجے میں اب قرآنِ کریم پڑھنے والے بَہُت ہی کم ہیں۔ح اور ہ ، ذ ، ز ، ظ ، ض اور ث ، س ، ص اور ع اور ء ، میں فَرْق کر کے پڑھنے والے بَہُت ہی کم ہیں۔یاد رکھئے ! دُرُسْت مَخَارِج کے ساتھ قرآن پڑھنا فَرْض ہے ، لَحْنِ جَلِی ( یعنی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami