Share this link via
Personality Websites!
آگیا ، اس کے ساتھ اس کے چیلے بھی تھے ، یہ شخص تھا تَو نِرا جاہِل مگر فَنَاء و بَقَا کے متعلق گفتگو کر کے لوگوں کو گمراہ کرتا تھا ، میں نے اس سے کہا : ذرا وُضُو اور نماز کے فرائِض تو بتا دو ! اب وہ سٹھیا گیا اور بولا : مجھے ظاہِر شریعت کا عِلْم نہیں آتا۔ امام شعرانی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه فرماتے ہیں : میں نے کہا : اے شخص ! جب تک قرآن و حدیث کا عِلْم نہ سیکھ لیا جائے ، اس وقت تک بندہ دُرست طریقے پر عِبَادت نہیں کر سکتا ، جس بندے کو واجب اور مستحب ، مکروہ اور حرام کا فرق ہی معلوم نہ ہو ، وہ تَو نِرا جاہِل ہے ، اس کی پیروی کرنا کیسے درست ہو سکتا ہے ؟ امام شعرانی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه فرماتے ہیں : میری یہ باتیں سُن کر وہ بوکھلا گیا ، اس سے کوئی جواب نہ بَن پڑا اور اپنا سا منہ لے کر چلا گیا۔ ( [1] )
پیارے اسلامی بھائیو ! یہ حقیقت ہے ، اگر ہمیں وُضو کرنا نہ آتا ہو ، نماز پڑھنی نہ آتی ہو ، پاکی ناپاکی کے مسائِل معلوم نہ ہوں ، اللہ پاک نے مجھے کن باتوں کا حکم دیا ہے ؟ کن باتوں سے منع کیا ہے ؟ جنّت میں لے جانے والے اَعْمَال کیا ہیں ؟ جہنّم میں لے جانے والے اَعْمَال کیا ہیں ؟ شیطان کس طرح حملے کرتا ہے ؟ اس کے حملوں سے کیسے بچا جا سکتا ہے ؟ جب تک ہمیں یہ سب باتیں معلوم نہیں ہوں گی ، ہم شیطان کی چالوں سے بچیں گے کیسے ؟ جب شیطان کی چالوں سے نہ بچ پائیں گے تو گُنَاہ کیسے چھوڑیں گے ؟ جب گُنَاہ نہیں چھوڑیں گے تو تقویٰ کیسے نصیب ہو گا ؟ تقویٰ تو ہے ہی یہ کہ بندہ گُنَاہوں سے بچ جائے۔ اس لئے متقی بننا ہے ، پرہیز گار بننا ہے ، اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم عِلْمِ دین سیکھیں ، قرآنِ کریم پڑھنا سیکھیں ، اس کو سمجھیں ، اَحادیث پڑھیں ، سنتیں سیکھیں ، فرض عُلُوم
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami