Share this link via
Personality Websites!
کیا ہو گا ؟ پھر قبر کے مُعَاملات پر غور بھی کیا جائے۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! خوفِ خُدا کی دولت نصیب ہو گی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
( 2 ) : قرآن پر عَمَل
پیارے اسلامی بھائیو ! مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت علی المرتضیٰ رَضِیَ اللّٰهُ عَنْه نے اَہْلِ تقویٰ کے 4 اَوْصاف بتائے ، ان میں سے دوسرا وَصْف ہے : اَلْعَمَلُ بِالتَّنْزِیْلِ یعنی قرآنِ کریم پر عَمَل کرنا۔
یہ بھی بہت اَہَم اور انتہائی ضروری وَصْف ہے ، آج کل بعض ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جو خود کو بڑا پرہیز گار ، صُوفئ باصَفَا اور نہ جانے کیا کیا ظاہِر کرتے ہیں مگر حقیقت میں جاہِل ہوتے ہیں ، قرآنِ کریم سمجھنا ، اس پر عَمَل کرنا تو دُور کی بات دُرست پڑھنابھی نہیں جانتے ، سُنّتِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم سے نِرے جاہِل ہوتے ہیں اور خود کو صُوفئ باصَفا ظاہِر کر کے لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں۔ اَہْلِ تقویٰ کے امام حضرت جنید بغدادی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه فرماتے ہیں : ہماری کتاب ( یعنی قرآنِ کریم ) تمام کتابوں کی سردار ہے ، ہماری شریعت سب سے واضِح شریعت ہے اور ہمارا ( یعنی اَہْلِ تقویٰ کا ) طریقہ کِتاب و سُنّت کے ساتھ بندھا ہوا ہے ، پَس جو قرآنِ کریم نہ جانتا ہو ، جو حدیثِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم کو یاد نہ کرے ، نہ ان کے معانِی سمجھتا ہو ، اس کی پیروی درست نہیں ہے۔ ( [1] )
امام شعرانی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه فرماتے ہیں : ایک مرتبہ ایسا ہی ایک ڈھونگی بابا میرے پاس
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami