Share this link via
Personality Websites!
نہیں ہو جاتا تھا ، اس وقت تک وہ کام نہیں کیا کرتے تھے۔ ( [1] )
کاش ! ہم بھی یہ عادَت اپنا لیں ، جب تک شریعت کی روشنی میں کسی کام کا حکم معلوم نہ ہو جائے ، اس وقت تک وہ کام نہیں کرنا۔ زہے نصیب ! ہم دارُ الافتاء اہلسنت کا نمبر اپنے پاس محفوظ کر لیں ، جب بھی کسی شَے کے متعلق شک ہو ، فوراً مفتی صاحب سے راہنمائی لے لیا کریں۔ الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی کے آئی ، ٹی ڈیپارٹمنٹ نے دارُ الافتاء اہلسنت کے نام سے موبائِل ایپلی کیشن بھی لاؤنچ کر دی ہے ، اس میں بہت سارے فتاویٰ جات موجود ہیں اور بہت سارا عِلْمِ دین پر مشتمل مواد اس ایک ایپلی کیشن میں موجود ہے۔ یہ ایپلی کیشن اپنے موبائِل میں انسٹال کر لیجئے ، خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیجئے۔ اللہ پاک ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے۔
آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم ۔
مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ امیر المؤمنین حضرت مولا علی رَضِیَ اللّٰهُ عَنْه فرماتے ہیں : تقویٰ 4 چیزوں کے مجموعےکا نام ہے : 1 : اَلْخَوْفُ مِنَ الْجَلِیْلِ ( یعنی خوفِ خُدا ) 2 : اَلْعَمَلُ بِالتَّنْزِیْل ( یعنی قرآنِ کریم پر عَمَل کرنا ) 3 : اَلْقَنَاعَۃُبِالْقَلِیْلِ ( یعنی تھوڑے پرراضِی رہنا ) 4 : اَلْاِسْتِعْدَادُ لِیَوْمِ الرَّحِیْلِ ( سَفرآخرت کی تیاری کرتے رہنا ) ۔ ( [2] )
یعنی یہ 4 اَوصاف جس خوش نصیب کو مِل جائیں ، وہ متقی بَن جاتا ہے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami