Share this link via
Personality Websites!
کروادیجئے۔ اللہ کریم ہمیں چاند رات کو مَدَنی قافلے میں سفر کرنے کی سعادت نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْآمین صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
فیضانِ مَدَنی قافلہ ! جاری رہے گا۔اِنْ شَآءَ اللہ فیضانِ مَدَنی قافلہ ! جاری رہے گا۔اِنْ شَآءَ اللہ
پیارے پیارےاسلامی بھائیو ! شبِ قدر کے فضائل اوراس رات میں عبادت کرنے والوں کیلئے انعاماتِ باری بہت زیادہ ہیں ، اللہ پاک اس رات اپنے بندوں پر رحمتِ الٰہی کی خوب بارشیں برساتا اور گناہگاروں کی بخشش و مغفرت فرماکر انہیں دوزخ سے رہائی بھی عطافرماتاہے ، مگر کچھ بد نصیب ایسے بھی ہیں جو اس مقدَّس رات میں بھی بخشش و مغفرت سے محروم رہتےہیں ، چنانچہ
حضرت عبدُاللہ ابنِ عباس رَضِیَ اللہ عَنْہُما فرماتےہیں ، حضورنبیِّ کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم نےفرمایا : جب شبِ قدر آتی ہےتواللہ پاککےحکم سےحضرت جبرِیل ( عَلَیْہِ السَّلَام ) ہَرا جھنڈا لئے فرشتوں کی بہت بڑی فوج کےساتھ زمین پر تشریف لاتے ہیں اور اس جھنڈے کو کعبۂ پاک پر لہرادیتے ہیں ، حضرت جبرِیل ( عَلَیْہِ السَّلَام ) کے سو ( 100 ) بازو ہیں ، جن میں سے دو ( 2 ) بازو صرف اِسی رات کھولتے ہیں ، وہ بازو مشرق ومغرب میں پھیل جاتے ہیں ، پھرحضرت جبرِیل ( عَلَیْہِ السَّلَام ) فرشتوں کوحکم دیتے ہیں کہ جوکوئی مسلمان آج رات قیام ( عبادت ) ، نماز یا اللہ پاک کے ذکر میں مشغول ہے ، اُس سے سلام ومصافحہ کرو
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami