Book Name:Nazool e Quran Ka Aik Maqsid

قرآنِ پاک کی تلاوت کرنا  سُنَّت ہے

2فرامینِ آخری نبی ، رسول ہاشمی صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  :  ( 1 ) : میری اُمَّت کی اَفْضَل عبادت تلاوتِ قرآن ہے ( [1] )  ( 2 ) : جو رات کو 200 آیات تِلاوت کرے ، اس کا نام عبادت گزاروں میں لکھ دیا جائے گا اور جو 400 آیات کی تِلاوت کرے ،  اس کے لئے ایک قِنْطَار اَجْر لکھ دیا جائے گا ، ایک قِنْطَار 120 قیراط کے برابر ہے اور ایک قیراط اُحُد پہاڑ جتنا ہے۔ ( [2] )   

اے عاشقانِ رسول ! قرآنِ کریم کی تِلاوت کرنا سُنَّت ہے۔ ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم کثرت سے قرآنِ کریم کی تلاوت فرمایا کرتے تھے * حضرت عائشہ صدیقہ  رَضِیَ اللہ عنہا فرماتی ہیں : کوئی چیز آپ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم کو تِلاوت سے نہ روکتی تھی * آپ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم رات کی نماز میں کبھی کبھی پُوری سُورَۂ بقرہ اور سُورَۂ آلِ عمران کی تلاوت فرمایا کرتے تھے * روزانہ رات کو  سُوْرَۂ سجدہ ، سُورَۂ ملک ، سُورَۂ بنی اسرائیل ، سُورَۂ زُمَر ، سُوْرَۂ کافرون ، سُوْرَۂ فلق اور سُوْرَۂ ناس کی تلاوت کر کے  سویا کرتے تھے۔

اللہ پاک ہمیں بھی خوب تِلاوتِ قرآن کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

 آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم ۔

الٰہی خوب دے شوق قرآں کی تلاوت کا

شَرَف دے گنبدِ خضرا کے سائے میں شہادت کا

مختلف سنتیں اور آداب سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی کتاب بہارِ شریعت جلد : 3 ، حِصّہ : 16 اور امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ


 

 



[1]...شُعَبُ الْاِیْمان ، باب : تعظیم قرآن ، جلد : 2 ، صفحہ : 347 ، حدیث : 2004 ۔

[2]...شُعَبُ الاِیْمَان ، جلد : 2 ، صفحہ : 401 ، حدیث : 2197۔