Share this link via
Personality Websites!
کے دانہ برابر ہو پھر وہ پتھر کی چٹان میں یا آسمانوں میں یا زمین میں کہیں ہو اللہ اُسے لے آئے گا بےشک اللہ ہر باریکی کا جاننے والا خبردار ہے۔
معلوم ہوا؛ بُرائی چاہے کتنی ہی چھوٹی ہو اور کتنی ہی چُھپا کر کی جائے ، روزِ قیامت اللہ پاک اُس بُرائی کو سامنے لے آئے گا ، بےشک اللہ پاک ہر چھوٹی سے چھوٹی ، باریک سے باریک بات کو جاننے والا ، خبردار ہے۔
چُھپ کے لوگوں سے کیے جس کے گناہ وہ خبردار ہے کیا ہونا ہے
ارے او مجرم بے پَروا دیکھ سر پہ تلوار ہے کیا ہونا ہے ( [1] )
اے عاشقانِ رسول ! یہ ہے یومُ الْجَمْع ( جمع ہونے کا دِن ) ، قرآنِ کریم اس دِن کا ڈر دِلوں میں بڑھانے کے لئے نازِل ہوا ، یہی وہ خوف ، وہ ڈر ہے جس کی آج ہمارے معاشرے کو ، معاشرے کے ایک ایک فرد کو بہت ضرورت ہے۔ کاش ! ہمیں صحیح معنوں میں اس دِن کا ڈر نصیب ہو جائے۔
( 1 ) : رسُول اکرم ، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : قیامت کے دن سب آنکھیں رونے والی ہوں گی مگر تین آنکھیں نہیں روئیں گی ، ان میں سے ایک وہ آنکھ بھی شُمار فرمائی جو اللہ پاک کے خوف سے روئےہو گی۔ ( [2] ) ( 2 ) : حضرت انس رَضِیَ اللہ عنہ سے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami