Share this link via
Personality Websites!
( 3 ) : تیسرا مدنی پھول جو واقعے سے ہمیں سیکھنے کو ملا ، وہ یہ کہ بندہ وہ ہے جو اپنے مالِکِ کریم کی فرمانبرداری کرے ، دیکھئے ! شیطان بدبخت نے اپنی عقل کے گھوڑے دوڑائے ، رَبِّ کریم نے حکم فرمایا : آدم کو سجدہ کرو ، سب فرشتوں نے سجدہ کیا مگر شیطان خبیث بولا : میں آدم سے بہتر ہوں ، میں غیرِ خُدا کے سامنے سر نہیں جھکاؤں گا ، اس نے عقل دوڑائی ، مالِکِ کریم کا حکم جھٹلایا تو نامراد ہو گیا ، اس لئے ہمیں چاہئے کہ ہم اللہ پاک اور اس کے پیارے حبیب صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے اَحْکام آنکھیں بند کر کے مانا کریں ، عقل کے گھوڑے نہ دوڑائیں۔ اللہ پاک ہمیں حقیقی بندگی نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
بیان کرنا کیسے شروع فرمایا... ؟
پیارے اسلامی بھائیو ! حضرت جنید بغدادی رَحمۃُ اللہ علیہ بہت بڑے عالِمِ دِین تھے ، لوگ آپ کی خِدْمت میں عرض کیا کرتے : اے جنید ! آپ ہمیں وَعْظ و نصیحت کیا کیجئے ! آپ فرماتے : اپنے پِیرِ کامِل حضرت سِرِّی سقطی رَحمۃُ اللہ علیہ کے ہوتے ہوئے میں وعظ و نصیحت نہیں کر سکتا۔پھر ایک دِن حضرت سِرِّی سقطی رَحمۃُ اللہ علیہ نے خُود آپ کو وعظ و نصیحت کرنے ( یعنی درس و بیان کرنے ) کا حکم فرمایا ، اس پر بھی آپ نے عرض کیا : عالی جاہ ! آپ کے ہوتے ہوئے میں وعظ کہوں ، مجھے اچھا نہیں لگتا۔
اسی رات جب آپ سوئے تو قسمت جاگی ، نُور والے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم چاند سا چہرہ چمکاتے خواب میں تشریف لے آئے اور فرمایا : جنید ! لوگوں کو کچھ سُنایا کر ! تمہارے بیان کے ذریعے اللہ پاک ایک عالَم کو نجات بخشے گا۔
صبح جب بیدار ہوئے تو دِل میں وسوسہ آیا کہ شاید میں اپنے پِیرِ صاحِب سے بھی بلند
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami