Book Name:Dil Ka Zang Door Karne Ka Tarika

مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم طویل خاموشی والے تھے۔ ( [1] ) * آپ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  بلاضرورت لوگوں سے کلام نہیں فرماتےتھے ، حضرت ہند بن ابو ہالہ  رَضِیَ اللہ عنہ کا بیان ہے کہ آپ  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم بلاضرورت گفتگو نہیں فرماتے تھے بلکہ اکثر خاموش ہی رہتے تھے۔ ( [2] ) خاموشی سے مرادہے : دُنیاوی کلام سے خاموشی ورنہ حضورِ اکرم ، نورِمجسم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی زبان مبارک اللہ پاک کے ذکر میں تَر رہتی تھی۔ ( [3] )  

پیارے اسلامی بھائیو ! * خاموشی حکمت ہے * کم بولنے سے عقل کامل ہوتی ہے * کم بولنا عبادت کی چابی ہے * کم بولنے سے عبادت کی لذَّت نصیب ہوتی ہے * کم بولنے سے عزت ، وقار ، اور علم میں اضافہ ہوتا ہے * جو بِلاضرورت بولنے سے بچے ، وہ شیطان پر غالب رہتا ہے  ۔

اللہ پاک ہمیں بھی کم بولنے ، صِرْف ضرورت کی بات منہ سے نکالنے اور فُضُول بَک بَک سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔   

یا ربّ نہ ضرورت کے سوا کچھ کبھی بولوں                                     اللہ زباں کا ہو عطا  قُفلِ مدینہ

مختلف سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃالمدینہ کی کتاب بہارشریعت جلد : 3 ، حصہ : 16 ، اور شیخ طریقت ، امیرِ اہلسنت دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ  کا91صفحات کا رسالہ550سنّتیں اور آداب خریدئیے اور پڑھئے ، سنتیں سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھراسفر بھی ہے۔


 

 



[1]...شرح السنہ للبغوی، جلد:7، صفحہ:450، حدیث:3695۔

[2]...شمائل ترمذی، صفحہ:353، حديث:225۔

[3]...مرآۃ المناجیح، جلد:8، صفحہ:81۔