Share this link via
Personality Websites!
تھی کہ مکہ مکرمہ کے مفتئ اَعْظم حضرت مسلم بن خالِد زَنجی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه نے آپ کو فتویٰ لکھنے کی اجازت عطا فرما دی۔( [1] )
امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه کے فضائِل
پیارے اسلامی بھائیو ! امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه کے فضائِل میں سے ایک اَہَم فضیلت یہ ہے کہ امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم کے ہم نَسَب ہیں۔ ہمارے پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم کے آباء و اَجْداد کی فہرست میں ایک دادا جان ہیں؛ حضرت عبدِ مناف رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه ۔ امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه بھی حضرت عبدِ مناف رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه کی اَوْلاد میں سے ہیں۔
قبیلہ قریش کی 4شاخیں ہیں : 1 : بنوہاشِم 2 : بنومُطَّلِب 3: بنو نوفل4 : اور بنو عبدِ شمس۔ ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم قبیلہ بنو ہاشِم سے ہیں ، اسی لئے آپ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم کو رسولِ ہاشِمی کہا جاتا ہے اورامام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه قبیلہ بنو مُطَّلِب سے ہیں ، لہٰذا امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه کو مُطَّلِبِی کہا جاتا ہے۔ ( [2] )
بنو ہاشِم اور بنو مطلب ایک ہی ہیں
امام فخر الدین رازی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه فرماتے ہیں : امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه مُطَّلِبِی ہیں ، اس اعتبار سے آپ رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه کو کئی فضیلتیں حاصِل ہیں؛
1 : بنو مُطَّلِب ہمیشہ دِینِ اسلام کے مدد گار رہے ، انہوں نے ہر موقع پر پیارے آقا ،
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami