Book Name:Faizan e Imam Hasan Basri

گیا ؟ فرمایا : انہیں مجھ پر 90درجے فضیلت دی گئی۔میں نے وجہ پوچھی تو فرمایا : انہیں یہ مرتبہ ہر وقت  ( فِکْرِ آخرت میں )  غمگین رہنے کی وجہ سے عطا کیا گیا۔ ( [1] )

اللہ پاک امام حَسَن بَصْری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ پر کروڑوں رحمتوں کا نزول فرمائے اور ان کے صدقے ہمیں فِکْرِ آخرت ، خوفِ خُدا ،  جہنّم سے بچنے اور جنّت حاصِل کرنے کا شوق اور قبر و آخرت کی تیاری کی توفیق نصیب فرمائے۔ کاش ! دنیا کے سب غموں سے نجات ملے اور صِرْف و صِرْف غَمِ مدینہ نصیب ہو جائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ۔

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : مدنی قافلہ

پیارے اسلامی بھائیو ! فیضانِ اَوْلیا پانے ، فِکْرِ آخرت ، خوفِ خُدا اور عشقِ مصطفےٰ سے جھولی بھرنے ، گناہوں سے بچنے اور نیک نمازی بننے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ( Linkup )  ہوجائیے۔ 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیا کیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! دُنیا و آخرت کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : مدنی قافلہ بھی ہے۔آئیے ! ترغیب (Motivation )  کے لئے ایک مدنی بہار سنتے ہیں :

سفرِ مدینہ کی سعادت مل گئی !

شیخوپورہ (  پنجاب ، پاکستان )   کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے : اَلْحَمْدُ للّٰہ ! مجھے عُمرہ شریف کرنے کا شَرَف ملا ، وہاں قُصُور (  پنجاب ، پاکستان )  کے ایک قاری صاحِب سے ملاقات ہوئی ، اُنہوں نے بتایا میں نےدعوتِ اسلامی کے عاشِقانِ رسول کے ساتھ 3 دن کے مَدَنی قافِلے میں سفر کی سعادت حاصِل کی اور وہاں خوب رو رو کر مدینۂ منوّرہ کی


 

 



[1]... حلیۃ الاولیاء ، جلد : 2 ، صفحہ : 154 ، رقم : 1782۔