Book Name:Faizan e Imam Hasan Basri

معروف ہستی کا اس میں کیا کمال ؟ اس نے کیا کارنامہ انجام دیا کہ اس پر رشک کیا جائے ؟

  ہاں ! * کارنامہ تو  یہ ہے جو صبح صبح بستر کا آرام چھوڑ کر ، نفس و شیطان کا مقابلہ کر کے نمازِ فجر باجماعت ادا کر لیتا ہے * جو مال و دولت کی حِرْص ، دُنیا کی محبّت ، تھکاوٹ ( Tiredness ) ، سُستی وغیرہ کو  پیچھے چھوڑ کر 5 وقت مسجد میں آکر اللہ پاک کے حُضُور سر جھکاتا ہے ، کارنامہ تویہ ہے * جو فرض روزوں کے ساتھ ساتھ نفل روزے بھی رکھتا ہے * فرض نمازوں کے ساتھ ساتھ نوافِل بھی پڑھتا ہے * جو نفس و شیطان سے مقابلہ کر کے سُنّتوں پر عمل پیرا رہتا ہے * جو دُنیوی نوکریوں کے خواب سجائے نہ سجائے ، آخرت میں جنّت پانے کے لئے عِلْمِ دین لازمی سیکھتا ہے * جو اللہ پاک کے دِین کی خِدْمت کرنے کے لئے اپنی جیب سے پیسے خرچ کر کے ، کام کاج سے چھٹی کرکے ، گھر سے ، بال بچوں سے دُوری برداشت کر کے عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلوں کا مُسَافِر ( Traveler )  بنتا اور بناتاہے * جو قرآنِ کریم پڑھتا ، پڑھاتا ہے * مدرسۃُ المدینہ بالغان میں پڑھتا اور پڑھاتا ہے * نیکی کی دعوت عام کرتا ہے * نمازِ فجر میں خود بھی اُٹھتا ہے ، دوسروں کو بھی جگاتا ہے * گھر گھر ، گلی گلی ، دُکان دُکان جا کر لوگوں کو اللہ پاک کے دِین کی دعوت دیتا ہے۔ کارنامہ تو اس نے انجام دیا۔

 * فیشن پرست ( Fashionista )  نے کیا کارنامہ کیا ؟ *  جو گناہوں میں مشغول ہےاس نے کیا کارنامہ انجام دیا ؟ * جو دُنیا میں رہ کر صِرْف دُنیا ہی بناتا رہا اس نے کیا کارنامہ کیا ؟ ان کا تو کوئی مَدِّ مقابِل ( Competitor )  ہی نہیں ہے۔ فیشن کا زمانہ ہے ، فیشن سے کون روکے گا ؟ ہاں ! جو سنتیں اپنائے * شیطان اس پر حملے کرتا ہے * نفسِ اَمَّارہ اسے بہکانے کی کوشش کرتا ہے * لوگ اسے طعنے دیتے ہیں اور تو اور * گھر والوں کو بھی عموماً اسی پر