Book Name:Akhirat Ki Fikar Karni Hai Zaror

شریف پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے ، مَوْت کے وَقْت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتے وَقْت بھی ، یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اُسے قَبْر میں اپنے رَحْمت بھرے ہاتھوں سے اُتار رہے ہیں۔ ( [1] )  

 ( 2 ) تمام گُناہ مُعاف

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ

حضرتِ انس رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ سے روایت ہے کہ تاجدارِمدینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جو شَخْص  یہ دُرُودِ پاک پڑھے اگر کھڑا تھا تو بیٹھنے سے پہلے اور بیٹھا تھا تو کھڑے ہونے سے پہلے اُس کے گُناہ مُعاف کردیئے جائیں گے ۔ ( [2] )  

 ( 3 ) رَحْمت کے ستّر ( 70 )  دروازے

صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

جویہ دُرُودِ پاک پڑھتا ہے اُس پر رَحْمت کے 70 دروازے کھول دئیے جاتے ہیں۔ ( [3] )  

 ( 4 ) چھ ( 6 )  لاکھ دُرُودشریف کاثواب

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَامُحَمَّدٍعَدَدَمَافِیْ عِلْمِ اللّٰہِ  صَلَاۃً دَآئِمَۃً  ۢبِدَوَامِ مُلْکِ اللّٰہ

عَلّامہ اَحْمد صاوِی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہِ بَعْض بُزرگوں سے نَقْل کرتے ہیں : اِس دُرُود شریف کو ایک بارپڑھنے سے چھ۶ لاکھ دُرُودشریف پڑھنے کاثواب حاصِل ہوتا ہے۔ ( [4] )  


 

 



[1]...اَفْضَلُ الصَّلاۃ ، صفحہ : 151 ، خلاصۃً۔

[2]...اَفْضَلُ الصَّلاۃ ، صفحہ : 65۔

[3]...قَوْلُ البَدِیْع ، باب ثانی ، صفحہ : 277۔

[4]...اَفْضَلُ الصلاۃ ، صفحہ : 149۔