Share this link via
Personality Websites!
کھینچ لینے کا لالچ غالِب آئے اُس وقت اپنے پیرو مُرشِد غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی بیان کردہ حِکایت کے ساتھ ساتھ یہ فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّم بھی ذِہن میں لاناچاہئے ، چنانچہ
آخرِی نبی ، مکی مَدَنی صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّم کا فرمانِ بخشش نشان ہے : جو شخص اُس چیز کو جس کی خود اِسے حاجت ہو ، دوسرے کو دے دے تواللہ پاک اِسے بخش دیتا ہے۔ ( [1] )
اس کے علاوہ فیضانِ سنّت جلداوّل صَفحَہ 482 پر حضرتِ ابو سُلَیمان رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ کا یہ اِرشادِ پاک بھی لکھا ہے کہ نَفس کی کسی خواہِش کو چھوڑ دینا 12ماہ کے روزوں اور رات کی عبادتوں سے بھی بڑھ کر دل کو فائدہ دیتا ہے۔ ( [2] )
مجھے ایسا شیدا بنا غوثِ اعظم کہ ہو جاؤں تجھ پر فدا غوثِ اعظم
مِرے پیر روشن ضمیر آپ کو تو مرے حال کا ہے پتا غوثِ اعظم ( [3] )
پیارے اسلامی بھائیو ! پیرانِ پیر روشن ضمیر شیخ عبدُالقادِر جیلانی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ وہ عظیم ولی ہیں ، جن کی ساری زندگی اللہ پاک کی عبادت اور مخلوقِ خدا کی خدمت میں گزری۔ اللہ پاک نےآپ کو بے شمار خوبیوں سے نوازا تھا۔ آئیے ! سرکارِ بغداد ، حضورِ غوثِ پاک کی ذات میں پائی جانے والی خوبیوں کی چندجھلکیاں ملاحظہ کیجئے ، چنانچہ
اللہ پاک نے پیرِ لاثانی ، شہبازِ لامکانی ، غوثِ صَمَدانی ، قطبِ ربّانی ، شیخ عبدالقادر جیلانی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کواچھے اخلاق سے نوازا تھا * آپ ذکر و فکر میں مشغول رہتے * مخلوقِ خدا کی خیر خواہی کرتے * مہربان ، شفیق اور مہمان نواز تھے * آپ بڑے سخی تھے * سوالی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami