Share this link via
Personality Websites!
روزے رکھنا باعثِ سعادت ہے ، اسی طرح نفل نمازوں کے ذریعے بھی اس مہینے کی برکتیں حاصل ہوسکتی ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ اس ماہ میں بھی ہم خوب نوافل ادا کریں ، اِشراق و چاشت پڑھیں ، ان کے فضائل بھی بڑے عالیشان ہیں ، آئیے ان کے فضائل پر 3 فرامینِ مصطفےٰ سنتے ہیں : ( 1 ) : جو فجر کی نماز جماعت سے پڑھ کر ذکرِ خدا کرتا رہا ، یہاں تک کہ آفتاب بلند ہوگیا ، پھر دو رکعتیں پڑھیں تو اُسے پورے حج اور عمرہ کا ثواب ملے گا۔ ( [1] )
( 2 ) : جس نے چاشت کی 12رکعتیں پڑھیں ، اللہ پاک اس کے لئے جنت میں سونے کا محل بنائے گا۔ ( [2] ) ( 3 ) : جو شخص فجر کی نماز کے بعد چاشت کی 2 رکعتیں ادا کرنے تک اپنی جگہ بیٹھا رہے اور خیر کے علاوہ کوئی بات نہ کہے ، اُس کی خطائیں معا ف کردی جاتی ہیں ، اگرچہ سمندر کی جھاگ سے زیادہ ہوں۔ ( [3] )
اسی طرح اس مبارک مہینے میں یہ بھی کوشش کرنی چاہیے کہ ہم اوّابین کے نوافل پڑھیں۔ اس میں اگرسُستی ہے توثوابِ آخرت کو پیشِ نظررکھتے ہوئے سُستی کو چُستی میں بدلنے کی کوشش کریں۔ فرمانِ آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : جو مغرب کے بعد 6 رکعتیں پڑھے ، جن کے درمیان کوئی بُری بات نہ کرے تو یہ 12 برس کی عبادت کے برابر ہوں گی۔ ( [4] )
اے عاشقانِ رسول ! زہے قسمت کہ اس مہینے کی برکتیں لُوٹتے ہوئے ہم تہجدپڑھنے والے بھی بن جائیں۔ آئیے تہجد کی فضیلت پر2 فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سنتے ہیں :
[1]...ترمذی ، باب : ما ذکر مما یستحب من الجلوس ، صفحہ : 171 ، حدیث : 586۔
[2]...ترمذی ، ابواب : الوتر ، باب : فی صلاۃ الضحی ، صفحہ : 141 ، حدیث : 473۔
[3]...مسند احمد ، مسند المکیین ، جلد : 5 ، صفحہ : 260 ، حدیث : 15623۔
[4]...مشکاۃ ، کتاب : الصلوۃ ، باب : السنن ، جلد : 1 ، صفحہ : 232 ، حدیث : 1173۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami