Sila Rehmi

Book Name:Sila Rehmi

  ( 51)کسی اِسلامی بھائی ( خصوصا ذِمّے دار) سے مَعَاذَ اللہ کوئی بُرائی صادِر ہوجائے اور اِصلاح کی ضرورت ہو تو تحریری طور پر ، یا مِل کر ، براہِ راست  ( نرمی سے) سمجھانے کی کوشِش فرمائی؟یا مَعَاذَ اللہ بِلا اِجازتِ شرعی کسی اور پر اِظہار کر کے غیبت کا گناہِ کبیرہ کر بیٹھے؟ ( 52) زبان کو گناہوں  ( یعنی اِلزام تراشی ، دِل آزاری ، گالی گلوچ وغیرہ )سے بچایا؟ ( 53)زبان کو فُضول اِستِعمال ( یعنی وہ گفتگو جس سے دینی یا دُنیاوی فائدہ نہ ہو)سے بچانے کی عادت بنانے کے لئے کچھ نہ کچھ اِشارے سےگفتگو کی؟ ( 54)  ( گھرمیں اورباہر)مذاق مسخری ، طنز ، دل آزاری اور قہقہہ لگانے ( یعنی کِھل کِھلاکرہنسنے)سے بچنے کی کوشش کی؟ ( 55) عمامہ شریف باندھا؟  ( 56) ماں باپ کااَدب و اِحتِرام بجا لائے؟

قفلِ مدینہ کارکردگی

 * لکھ کر گفتگو 12مرتبہ * اشار ے سے گفتگو12مر تبہ * نگاہیں گاڑے بغیر گفتگو12مرتبہ

ہفتہ وار10نیک  اعمال

 ( 57) گھر سے اِس ہفتے کسی نہ کسی اِسلامی بہن ( مثلاً بہن /  بیٹی /  والدہ بچوں کی والدہ وغیرہ)کو اِسلامی بہنوں کے اِجتِماع میں بھیجا؟ ( 58) ہفتہ وار مَدَنی مُذاکَرہ دیکھنے /   سُننے کی سعادت حاصل کی؟  ( 59) ہفتہ وار سُنّتوں بھرے  اِجتِماع  میں اوّل تا آخر ( یعنی مغرب تا اشراق وچاشت) شرکت کی؟  ( 60)   اِس ہفتے یومِ تعطیل اِعتِکاف کی سَعادت پائی؟ ( 61) اِس ہفتے کم از کم کسی ایک مریض یا دُکھیارے کے گھریااسپتال جاکرسُنّت کے مطابق عِیادت یا غمخواری یاعزیز کے اِنتِقال پر تعزیت کی؟ ( 62) اِس ہفتے پیر شریف  ( یا رِہ جانے کی صُورَت میں کسی بھی دن) کاروزہ رکھا ؟  ( 63) ہفتہ وار رِسالہ پڑھ یا سُن لیا ؟  ( 64) اِس ہفتے کم از کم ایک بارعَلاقائی دورہ کیا ؟ ( 65) اِس ہفتے کم از کم ایک اِسلامی بھائی کو ( جو پہلے دینی احول میں تھے ، یا پہلے اِجتِماع میں آتے تھے مگر اب نہیں آتے)تلاش کر کے اُن کو دینی ماحول سے وابستہ کرنے کی کوشش کی؟ ( 66) ہفتہ وار حلقے میں شرکت کی؟