Book Name:Jism e Pak Ke Mojzat

ہیں۔آخر رحمت کا دَر کھلا اور میری قسمت یوں چمکی کہ دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی نے مجھے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی ، دوست کی بات نہ ٹال سکا  اور تین دن کے مدنی قافلے کا مسافر بن گیا۔مدنی قافلے میں عاشقانِ رسول کی صحبت کی برکت سے مجھے  مقصدِ حیات معلوم ہوا ، اپنے گناہوں پر شرمندگی ہوئی ، میری آنکھوں سے غفلت کا پردہ ہٹ گیا ، دِل کی حالت تبدیل ہو گئی ، میں نے گناہوں سے توبہ کی اور دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں زندگی گزارنے لگا۔

دل کی کالک دُھلے مرضِ عصیاں ٹَلے    آؤ سب چل پڑیں قافلے میں چلو

کر سفر آئیں گے ، تو سُدھر جائیں گے    اب نہ سستی کریں ، قافلے میں چلو ( [1] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

مختلف اپیلی کیشن کا تعارف

پیارے اسلامی بھائیو !  الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی جدید  ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی نیکی کی دعوت عام کرنے میں مَصْرُوفِ عَمَل ہے۔ دعوتِ اسلامی کے   I.T ڈیپارٹمنٹ کے تحت اب تک کئی موبائل ایپلی کیشن لاؤنچ کی جا چکی ہیں؛ (1):تفسیر صِراطُ الجِنان موبائل اپیلی کیشن : قرآنِ کریم پڑھنے ، اسے سمجھنے اور قرآنِ کریم کا فیضان لوٹنے کے لئے ایک زبردست اور نِرالی ایپلی کیشن ہے۔ اس کے ذریعے قرآن پاک ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھ کر نُورِ قُرآن سے سِینہ روشن کر سکتے ہیں۔  ( 2 ) : فیضانِ حدیث موبائل ایپلی کیشن : بہت پیاری ایپلی کیشن ہے ، اس کے ذریعے آپ پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی اَحادِیث اور ان کی


 

 



[1]...وسائل بخشش ، صفحہ : 669-672۔