Book Name:Jism e Pak Ke Mojzat

ہوتی ہے ، سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم کا جِسْم مبارک اُس غوث کی رُوح سے 70 درجے زیادہ لطیف ہے۔   ( [1] )

سُبْحٰنَ اللہ ! ایک طرف رُوح ہے ، رُوْح خود ہی لطیف ہے ، پھر درجۂ غوثیت کی لطافت ،  سالہا سال دِن رات کی عبادت و ریاضت سے رُوح کو مزید لطافت ملتی گئی ، یہاں تک کہ دُنیا میں سب سے زیادہ لطیف رُوح وقت کے غوث کی ہوتی ہے تو ایک طرف یہ اتنی اعلیٰ اور بلند رُتبہ رُوح ہے ، دوسری طرف رُوح نہیں بلکہ جِسْمِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم ہے ، میاں شَیْر محمد شرقپوری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : غوث کی رُوح جس قدرلطیف ہوتی ہے ، سراپا معجزہ نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم کا جِسْمِ پاک غوث کی رُوح سے 70 درجے زیادہ لطیف ہے۔

روح تو سب کی ہے زِندہ ان کا           جِسْمِ پُر نُور بھی رُوحانی ہے

اَوروں کی رُوح ہو کتنی ہی لَطیف         اُن کے اَجْسَام کی کب ثانی ہے ( [2] )

وضاحت : یعنی اَنْبِیائے کرام  علیہمُ السّلام  کے مبارک جِسْم رُوحانی ہوتے ہیں ،  لوگوں کی رُوح کتنی ہی لطیف کیوں نہ ہو ، اَنْبیائے کرام  علیہمُ السّلام  کے مبارک اَجْسَام جتنی لطیف ہر گز نہیں ہو سکتی۔

 ( 2 ) قَدْ مُبَارک کا معجزہ

پیارے اسلامی بھائیو ! ہمارے آقا و مولا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم کے جِسْمِ پاک کا ایک اور نِرالا معجزہ ہے اور وہ ہے آپ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم کی قامت یعنی قَدْ مبارک کا معجزہ۔

انسان کا قَدْ ہے ، جسامت کے مُطَابق ہو تو اچھا لگتا ہے ، مثلاً کسی کا جسم بالکل دُبلا پتلا ہو اور قَد کافِی لمبا ہو تو دِکھنے میں عجیب لگے گا ، ایسے ہی جسم بھاری ہو اور قَدْ بہت چھوٹا ہو ، تب


 

 



[1]...البرہان ، صفحہ : 14 بتغیرقلیل  ۔

[2]...حدائقِ بخشش ، صفحہ : 372 ۔