Share this link via
Personality Websites!
آسمان کی طرف منہ کرنا تو ضرور ہم تمہیں پھیردیں گے اس قبلہ کی طرف جس میں تمہاری خوشی ہے ابھی اپنا منہ پھیر دو مسجد حرام کی طرف اور اے مسلمانوتم جہاں کہیں ہو اپنا منہ اسی کی طرف کرو۔
مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے اس آیتِ کریمہ کے تحت جو نکات بیان فرمائے ہیں ، آئیے ان میں سے کچھ سنتے ہیں : ( 1 ) : اس واقعے سے معلوم ہوتا ہے کہ تمام لوگ قانون کے پابند ہوتے ہیں اور قانون مرضیِ محبوب کا منتظِر ہے ( 2 ) : کعبہ کو جو یہ عزت ملی کہ تمام اولیاء ، غوث و قطب اس کی طرف گردنیں جھکاویں یہ محبوب کے صدقہ سے ملی ، ان کی مرضی نے کعبہ کو قیامت تک کے لئے قبلہ بنادیا۔ ( [1] )
آپ کا چاہا ربّ کا چاہا ربّ کا چاہا آپ کا چاہا
ربّ سے ایسی چاہت والے تم پر لاکھوں سلام ( [2] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! اس میں شک نہیں کہ اگرقرآنِ کریم کو بنظرِ ایمان دیکھا جائےتوپورا قرآن حضور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی نعت ہے۔ آئیے ! اس کی مزید کچھ جھلکیاں ملاحظہ کرتے ہیں۔
اللہ پاک پارہ 30 سورۂ کوثر آیت نمبر 1میں یوں ارشاد فرماتاہے :
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami