Book Name:Hilm e Mustafa
جان چھوٹے گی اور نفرت پیدا ہوگی ۔
پیارے اسلامی بھائیو ! اگرہم حِلْم وبُردباری کےان طریقوں کو اِختِیار کرنا ، غصے پر قابو پانا ، شَفقَت ونَرْمی اپنانااور حُسنِ اَخلاق کا پَیْکر بننا چاہتے ہیں تودعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے ، اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے اور نیک اعمال کا رسالہ پُر ( Fill ) کرکے ہر ماہ اپنے ذمہ دار کو جمع کروانے کا معمول بنالیجئے ، اِنْ شَآءَ اللہاس کی برکت سے دِین ودنیا کی بے شُمار برکتیں حاصل ہوں گی۔شیخ طریقت امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل نمبر 51 یہ ہے کہ ”کسی اسلامی بھائی ( خصوصا ذمہ دار ) سے معاذ اللہ کوئی برائی صادر ہوجائے اور اصلاح کی ضرورت ہو تو تحریری طور پر ، بذریعہ میسج یا مِل کر براہِ راست ( نرمی سے ) سمجھانے کی کوشش فرمائی؟ یا معاذ اللہ بلا اجازت شرعی کسی اور پر اظہار کرکے غیبت کا گناہِ کبیرہ کر بیٹھے؟“ اس نیک عمل میں ہمیں نرمی کرنے کی ترغیب دی گئی ہے اس پر عمل کی برکت سے ہمارے اندر نرمی کا مادہ پیدا ہوگا۔
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! بیان کو اِخْتتام کی طرف لاتے ہوئے سُنَّت کی فَضیلت اور چند سُنَّتیں اور آداب بیان کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتا ہوں ۔رسولِ اکرم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نِشان ہے : جس نے میری سُنَّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔
( مِشْکاۃُ الْمَصابِیح ، ۱ / ۵۵ ، حدیث ۱۷۵ )
پیارے اسلامی بھائیو ! آئیے ! شیخ طریقت ، امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد