Share this link via
Personality Websites!
ایک مرتبہ عاشقانِ رسول کاایک ماہ کا مدنی قافلہ راہِ خُدا میں سفر پر تھا ، اس دوران ایک مقام پر سنتیں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا ، مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اس حلقے میں غُسل کے فرائض سکھائے۔ اس مدنی حلقے میں ایک بوڑھے میاں بھی شریک تھے ، وہ غسل کے فرائض سُن کر رَو پڑے اور بولے : میری عمر 70 سال ہو چکی ہے مگر مجھے غسل کے فرائض کی معلومات نہ تھی ، آج مدنی قافلے کی برکت سے مجھے غسل کے فرائض سیکھنے کو ملے ، افسوس ! مجھے تو یہ تک پتا نہ تھا کہ غسل میں فرائض بھی ہوتے ہیں۔
سبحٰنَ اللہ ! یہ ہے دعوتِ اسلامی... ! ! جو خُود جا جا کر عِلْمِ دین کا نُور بانٹ رہی ہے۔
اسلام کی تعلیمات اور دین کے احکامات سِکھلاتی شریعت ہے ، یہ دعوتِ اسلامی
دعوتِ اسلامی اور فروغِ عِلْمِ دین کی خِدْمات
الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی کے بہت سارے شعبے ہیں جو معاشرے میں نورِ عِلْم تقسیم کرنے میں مَصْرُوف ہیں مثلاً * دعوتِ اسلامی کا ایک شُعبہ ہے : مدرسۃُ المدینہ : یہاں بچّوں اور بچیوں کو صحیح تَلَفُّظ کے ساتھ حِفْظ و ناظِرہ قرآنِ کریم کی مُفت تعلیم دی جاتی ہے ، مُلْک و بیرونِ مُلْک مدرسۃُ المدینہ کی کُل6062 ( 6 ہزار62 ) برانچز قائِم ہیں ، جن میں کم و بیش 2 لاکھ ، 66 ہزار 275 بچے اور بچیاں قُرآنِ کریم حِفْظ و ناظِرہ کی تعلیم حاصِل کر رہے ہیں۔ کم و بیش 4 لاکھ 39ہزار9سو40 بچے اور بچیاں اب تک حِفْظِ قُرآن اور ناظرہ قرآنِ کریم پڑھنے کی سَعادت پا چکے ہیں ۔ الحمد للہ ! پاکستان کے مُختلف شہروں میں مدرسۃُ المدینہ اسپیشل پرسنز بھی چل رہے ہیں ، جن میں نابینا افراد کو قُرآنِ کریم ( حِفظ و ناظِرہ ) کی تعلیم دی جاتی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami