Share this link via
Personality Websites!
آؤ ! گنہگارو آجاؤ ! توبہ کر لو مت گھبراؤ ہو جائے گی ربّ کی رَحْمت ، یومِ دعوتِ اسلامی ہے
غَرْض ؛ دعوتِ اسلامی کے بہت نمایاں کارنامے ہیں ، ان میں سے دو اَہَم کارنامے ہیں جو دعوتِ اسلامی پُوری لگن ، استقامت اور کامیابی کے ساتھ انجام دے رہی ہے۔
( 1 ) : دعوتِ اسلامی کی علمی خِدْمات
ان میں دعوتِ اسلامی کا پہلا کارنامہ ہے : عِلْمِ دِین کا فروغ اور عِلْمِ دِین کو عام کرنا۔ یہ بھی ایک خیر خواہی اور قوم کی خِدْمت ہے بلکہ یہ تو اَہَم ترین خیر خواہی ہے ، عِلْمِ دین کی برکت سے اِیمان محفوظ ہوتا ہے ، عَقائِد و نظریات کی اِصْلاح ہوتی ہے ، اَخْلاق سُدھرتے ہیں ، کردار سنورتا ہے اور مُعاشرے کے اَفْراد ترقی کی طرف بڑھ پاتے ہیں۔ حضرت مُعَاذ رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : جو عِلْم نہیں جانتا ، اُسے عِلْمِ دین سکھا دینا بھی صدقہ ہے۔ ( [1] )
الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی جس کمال حکمتِ عملی اور استقامت کے ساتھ عِلْمِ دین کو عام کر رہی ہے ، اس دَور میں اس کی مثال ملنا بہت دُشْوار ہے۔ یُوں سمجھ لیجئے کہ دعوتِ اسلامی گویا ایک اسلامِک یونیورسٹی ہے ، جس میں 24 گھنٹے علمِ دین سیکھنے سکھانے کا عَمَل جاری رہتا ہے۔
اللہ پاک کے فضل سے دعوتِ اسلامی پُورے مُعاشرےمیں علمِ دین پھیلا رہی ہے ، شاید ہمارے مُعاشرے میں کوئی طبقہ ایسا نہیں ہو گا ، جس تک دعوتِ اسلامی عِلْمِ دین پہنچانے کی کوشش نہ کر رہی ہو ، الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی بچے سے لے کر بوڑھے تک ہر ایک کے لئے عِلْمِ دین سیکھنا آسان بنا رہی ہے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami