Share this link via
Personality Websites!
دعوتِ اسلامی کی علمی و فلاحی خِدْمات
پیارے اسلامی بھائیو ! آج2ستمبر یومِ دعوتِ اسلامی ہے ، الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی عاشقانِ رسول کی عظیم الشَّان دینی تحریک ہے ، جو دُنیا بھر میں اُمّتِ مسلمہ کی خیر خواہی کرنے ، دُکھی دِلوں کی مدد کرنے ، غریبوں ، یتیموں ، بےسہاروں کے ساتھ غم بانٹنے میں مَصْرُوف ہے۔
اللہ کی نِعمت ہے ، یہ دعوتِ اسلامی آقا کی عِنایت ہے ، یہ دعوتِ اسلامی
سرکار کی دُکْھیاری اُمّت کی ہے خیر اَندیش اور خادمِ مِلّت ہے ، یہ دعوتِ اسلامی
ویسے تو بہت سارے قابِلِ تعریف کارنامے ہیں جو دعوتِ اسلامی انجام دے رہی ہے * دُنیا بھر میں سُنتوں کو عام کرنا * فیشن پرَسْتی میں مگن رہنے والوں کو سُنتوں کی چلتی پھرتی تصویر بنا دینا ، یہ دعوتِ اسلامی کا عظیم کارنامہ ہے * دعوتِ اسلامی ہماری نسلوں کو سنوارتی ہے * بچوں کو والِدَین کا اَدب سکھاتی ہے * والِدَین کو شفقت کا درس دیتی ہے * الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی نے لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں کی زندگیوں کو بدل کر رکھ دیا ہے * کتنے کافِر تھے ، جو دعوتِ اسلامی کی برکت سے مسلمان ہوئے * کتنے بےنمازی تھے ، جو دعوتِ اسلامی کی برکت سے نمازی بنے * کتنے مُعَاشرے کے بگڑے ہوئے اَفْراد تھے ، دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول نے اُنہیں سُدھار دیا * کتنے چور ، ڈاکو ، لُٹیرے ، نشے باز ، دوسروں کو ستانے والے ، بدمَعاشِیاں کرنے والے دعوتِ اسلامی کی برکت سے نیک اور مُعاشرے کے باوقار انسان بَن چکے ہیں۔ الحمد للہ !
جھوٹ سے غیبت سے چُغلی سے ، کر لو توبہ سُوءِظن سے چھوڑ بُرائی کی ہر عادت ، یومِ دعوتِ اسلامی ہے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami