Share this link via
Personality Websites!
* نبیوں کے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جو اپنے مسلمان بھائی کی دُنیوی پریشانی دُور کرے ، اللہ پاک اسے آخرت کی پریشانی سے نجات عطا فرمائے گا ، آدمی جب تک اپنے مسلمان بھائی کی مدد کرتا رہتا ہے ، اللہ پاک اُس کی مدد فرماتا رہتا ہے۔ ( [1] ) * ایک حدیثِ پاک میں ہے : جو پریشان حال کی مدد کرے ، اللہ پاک اُس کے لئے 73 مَغفرتَیْں لکھ دیتا ہے ، ان میں سے ایک مغفرت اُس کے تمام کاموں کو کافِی ہے ، باقی 72 کے ذریعے روزِقیامت اس کے درجات بلند کئے جائیں گے۔ ( [2] )
خدمتِ خَلق میں دِن گُزاریں ، زِندگی اِس طرح سے سنواریں
عاقبت میں ملے سُرخروئی اور یہاں بھی نہ ہو جگ ہنسائی
* معجمِ اَوْسَط کی روایت ہے ، رَسولوں کے سردار ، مکی مَدَنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جو اللہ پاک کی رضا کے لئے ایک دِن کا اعتکاف کرے ، اللہ پاک اُس کے اور جہنّم کے درمیان تین خَندقیں ( یعنی گڑھے ) بنا دے گا ، ان میں سے ہر خَندَق کا فاصلہ مشرق و مغرب کے درمیانی فاصلے بھی زیادہ ہو گا۔ مزید فرمایا : جو اپنے مسلمان بھائی کی مدد کے لئے نکلتا ہے ، یہ اس کے لئے 10 سال کے اعتکاف سے بہتر ہے۔ ( [3] )
مِلا ہے زَرْ تو غریبوں کے کام بھی آؤ ! نہ جس سے خِدْمتِ مخلوق ہو وہ دولت کیا ہے؟
اللہ پاک ہمیں اِخْلاص کے ساتھ دوسروں کی مدد کرنے ، دوسروں کے کام آنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami