Share this link via
Personality Websites!
دِلوں میں بھی زِندہ ہیں۔ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کو دُنیا سے رُخصت ہوئے صدیاں گزر گئیں ، آج بھی اُن کا نامِ پاک آتا ہے تو سَر اَدَب سے جُھک جاتے ہیں ، داتا حُضُور ، خواجہ غریب نواز ، بابا فرید ، اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ علیہم کا نام سُن کر دِل اَدَب سے جُھکتے ہیں ، ان کے مزارات پر آج بھی عاشقوں کا ہجوم ہے اور اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! قیامت تک رہے گا۔ کیوں؟ اس لئے کہ
مَا یَنْفَعُ النَّاسَ فَیَمْكُثُ فِی الْاَرْضِؕ ( پارہ : 13 ، سورۂ رعد : 17 )
ترجَمہ کنزُ العرفان : جو لوگوں کو فائدہ دیتا ہے وہ زمین میں باقی رہتا ہے ۔
اللہ پاک ہمیں بھی توفیق بخشے ، ہم بھی دوسروں کے کام آئیں ، غریبوں ، یتیموں ، بےسہاروں کی مدد کریں ، اچھے اور نیک کام کریں ، زِندگی تو پَل دو پَل کی ہے ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! قبر و آخرت کی منازِل آسان ہو جائیں گی۔
خِدْمتِ خَلْق سے ہستی کو فروزاں کر لے کیا پتہ کون سی ظُلْمت میں قضا لے جائے
خیر خواہی سے متعلق چند اَحادیثِ کریمہ
* اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جو مسلمان بھوکے کو کھانا کھلائے ، اللہ پاک روزِ قیامت اسے جنّتی پھل کھلائے گا ، جو مسلمان پیاسے کو پانی پلائے ، اللہ پاک روزِ قیامت اسے مُہر لگی جنّتی شراب پلائے گا ، جو مسلمان کسی کو کپڑے مہیا کرے ، اللہ پاک روزِ قیامت اسے جنّتی حُلہ پہنائے گا۔ ( [1] )
یہ بھی اپنی جگہ ریاضت ہے خدمتِ خلق بھی عبادت ہے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami