Share this link via
Personality Websites!
شکر سے تَر رکھو ! ۔ ( [1] )
اے عاشقانِ رسول ! شُکر کرنا سُنّت ہے۔ * اللہ کے آخری نبی ، رسولِ ہاشِمی صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم کثرت سے شکر کرتے تھے * آپ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم نے کبھی ناشکری نہیں کی * شکر اعلیٰ عبادت ہے * شکر کرنے سے نعمت میں اضافہ ہوتا ہے * بندے کو نعمت ملے ، بندہ شکر کرے ، اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! بندہ عذاب سے محفوظ رہے گا۔ ( [2] )
الحمد للہ ! اس دور میں دعوتِ اسلامی بھی اللہ پاک کی بڑی نعمت ہے ، آج یومِ دعوتِ اسلامی ہے ، اللہ پاک کی باقی جو نعمتیں مُیَسَّر ہیں ، ان کا بھی شکر ادا کیجئے اور ساتھ ہی ساتھ دعوتِ اسلامی بننے اور یہ دینی ماحول ملنے پر بھی شکر ادا کیجئے ! ہو سکے تو آج دو رکعت نفل شکرانے کے ادا کیجئے ! اللہ پاک ہماری پیاری دعوتِ اسلامی کو دِن دُگنی ، رات چگنی ترقی عطا فرمائے۔ آمین بجاہِ خَاتَمِ النَّبِیِّیْن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
ہم کو دعوتِ اسلامی کا ہے دیا ماحول تیرا شُکر ادا کیوں کر ، ہو خُدائے بَحر وبر !
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami