Share this link via
Personality Websites!
الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی نے اُمّت ِ مسلمہ کی اس دُکھتی ہوئی رگ پر بھی ہاتھ رکھا ، دارُ المدینہ اسلامِک سکول سسٹم دورِ حاضِر میں دعوتِ اسلامی کا مثالی کارنامہ ہے ، اللہ پاک کے کرم سے دارُ المدینہ میں جدید دُنیوی تعلیم اسلامی رنگ میں دِی جاتی ہے ، پُورا نصاب اِسْلامی اُصُولوں کے مطابق ، مفتیانِ کرام کا تصدیق شُدہ ہے ، پھر اس کے ساتھ ساتھ دارُ المدینہ میں بچوں کی اسلامی تربیت بھی کی جاتی ہے ، بُنیادی دِینی تعلیم بھی دی جاتی ہے ، الحمد للہ ! پاکستان کے مُختلف شہروں میں دارُ المدینہ قائِم ہیں اور دارُ المدینہ اسلامِک یونیورسٹی کا قیام بھی اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! جلد ہی عَمَل میں آجائے گا۔
دعوتِ اسلامی اور اِصْلاح برائے قیدیان
اب میں دعوتِ اسلامی کا ایک تاریخی کارنامہ عَرْض کرتا ہوں : دعوتِ اسلامی کا ایک شُعبہ ہے : شُعبہ اِصْلاح برائے قَیدِیان۔ الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی والے عاشِقانِ رسول جَیْلوں میں جا کر وہاں قیدیوں کو بھی عِلْمِ دین پڑھاتے ہیں ، پچھلے 3 سالوں میں الحمد للہ ! * کم وبیش1 ہزار 494 قیدیوں نے مدنی قاعدہ مکمل پڑھا * کم وبیش 4 ہزار 918 قیدی قُرآنِ کریم سیکھنے میں مَصْرُوف رہے * کم وبیش 14 ہزار 71 قیدیوں نے فرض عُلُوم سیکھے * اور کم وبیش 19 ہزار 159 قیدیوں کو درست نماز پڑھنا سکھائی گئی۔ یہ صِرْف 3 سال کی کارکردگی ہے۔
( 2 ) : دعوتِ اسلامی کی فلاحی خدمات
دعوتِ اسلامی کا دوسرا اَہَم کارنامہ یہ ہے کہ الحمد للہ ! دُنیا بھر میں فلاحی خدمات بھی انجام دے رہی ہے ، دُنیا بھر میں جہاں کہیں مسلمان کسی طرح دُکھ ، تکلیف یا پریشانیوں کا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami