Share this link via
Personality Websites!
کیشنز کا تعارُف وغیرہ موجود ہے۔
اللہ کی نعمت ہے یہ دعوتِ اسلامی آقا کی عنایت ہے یہ دعوتِ اسلامی
اسلام کی تعلیمات اور دین کے احکامات سِکھلاتی شریعت ہے یہ دعوتِ اسلامی
سرکار کی دُکھیاری اُمّت کی ہے خیر اَندیش اور خادمِ مِلّت ہے یہ دعوتِ اسلامی
ایک اسلامی بھائی جو مدنی ہیں ، انہوں نے جامعۃ المدینہ سے 8 سالہ عالِم کورس کیا ہے ، وہ کہتے ہیں : ایک دِن میں گھر میں بیٹھا دِینی کتاب پڑھ رہا تھا اور میرا چھوٹا بھائی جو چوتھی ( 4th ) کلاس میں پڑھتا تھا ، وہ ساتھ والے کمرے میں اپنا ہوم ورک کر رہا تھا ، اچانک اُس نے اُونچی اُونچی آواز میں اپنا سبق یاد کرنا شُروع کر دیا ، اسی دوران اُس نے ایک جملہ بولا ، وہ جملہ سنتے ہی میں لرز کر رہ گیا ، ایسا سخت جملہ تھا کہ وہ جملہ بولنے والے پر حکمِ کفر بھی لگ سکتا ہے ۔ کہتے ہیں : میں دوڑ کر بھائی کے پاس پہنچا ، پوچھا : کیا پڑھ رہے ہو؟ اُس نے سہمے ہوئے لہجے میں کہا : سکول کا سبق یاد کر رہا ہوں ، میں نے اس کی کتاب دیکھی تو واقعی وہ جملہ اس کی کتاب میں لکھا ہوا تھا۔
الامان والحفیظ ! پیارے اسلامی بھائیو ! اندازہ کیجئے ! کیسی نازُک صُورتِ حال ہے ، آج کے دَور میں بچوں کو پرائمری یا میٹرک تک پڑھانا ضروری سمجھا جاتا ہے ، والِدَین بچوں کو کم از کم پرائمری یا میٹرک تک تو پڑھاتے ہی ہیں مگر افسوس ! ہمارا بچہ سکول میں کیا پڑھ رہا ہے؟ کیا سیکھ رہا ہے؟ ان باتوں کی جانچ پرکھ کون کرتا ہے... ! کتنے والِدین ہیں جو نصابی کتابوں کے ایک ایک جملے کو قرآن و حدیث کے ترازُو میں تول سکتے ہیں؟
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami